ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر فلم ‘آر آر آر’ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے آئرش اداکار رے اسٹیونسن کا 58 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ اداکار کے تعلقات عامہ کے دفتر نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، حالانکہ ان کی موت کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اسٹیونسن کو ‘آر آر آر’ سے ہندوستان میں ملی تھی مقبولیت
آپ کو بتاتے چلیں کہ اسٹیونسن نے ایس ایس راجامولی کی میگا بلاک بسٹر فلم ‘آر آر آر’ میں گورنر اسکاٹ بکسٹن کا منفی کردار ادا کرکے ہندوستانی ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کر لی تھی۔ رام چرن اور جونیئر این ٹی آر اسٹارر، یہ فلم اسٹیونسن کے کیریئر کی واحد ہندوستانی فلم ہے۔
راجامولی نے ٹویٹ کرکے اسٹیونسن کی موت پر غم کا اظہار کیا
ایس ایس راجامولی نے ٹویٹ کرکے رے اسٹیونسن کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ‘آر آر آر’ کے سیٹ سے رے اسٹیونسن کے ساتھ اپنی ایک تصیر شیئر کی ہے۔ تصویر میں راجامولی اور اسٹیونسن شاٹس کے درمیان سیٹ پر تفریحی گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فلمساز راجامولی نے ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے، ‘شاکنگ! اس خبر پر یقین نہیں ہو رہا ہے۔ رے سیٹ پر اپنے ساتھ کافی توانائی اور وائبرنسی لیکر آئے۔ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ میری دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ ان کی روح پر سکون رہے۔’
فلم ‘دی تھیوری آف فلائٹ’ سے ملی تھی کامیابی
25 مئی 1964 کو لزبرن میں پیدا ہوئے اسٹیونسن 8 سال کی عمر میں انگلینڈ چلے گئے اور برسٹل اولڈ وِک تھیٹر اسکول میں داخلہ لے لیا۔ انہوں نے 29 سال کی عمر میں گریجویشن کیا اور 90 کی دہائی کے اوائل سے فلموں اور ٹی وی شوز میں اداکری کرنا شروع کر دیا۔ انہوں 1998 کی فلم ‘دی تھیوری آف فلائٹ’ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم میں انہوں ہیلینا بونہم کارٹر کے کردار کو اپنی ورجینیٹی کھونے میں مدد کے لیے گگولو کا رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے پنیشر: وار زون، مارول کی تھور فلموں میں وولسٹیگ اور ‘کِل دی آئرش مین’ میں اپنی کارکردگی سے کافی متاثر کیا تھا۔
ایچ بی او اور بی بی سی کے روم کے سبھی 22 قسطوں میں کیا تھا کام
آر آر آر میں ولن کا کردار ادا کرنے کے بعد اسٹیونسن کی آخری مکمل فلم ‘ایکسیڈنٹ مین: ہٹ مین ہالیڈے’ ہے۔ انہوں نے ایچ بی او اور بی بی سی کے روم کے سبھی 22 قسطوں میں کام کیا تھا۔ رے اسٹیونسن ‘تھور’ اور اس کے سیکوئل ‘تھور: دی ڈارک ورلڈ’ جیسی کئی مارول فلموں میں بھی نظر آئے اور ان میں انہوں نے وولسٹیگ کا کردار ادا کیا تھا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…