برطانیہ کے پارلیمنٹ یعنی ہاوس آف کامن میں ورلڈ بک آف ریکارڈ کی طرف سے انٹرنیشنل ایکسلینسی ایوارڈ۲۰۲۳ کیلئے ہندوستانی وزارت کی ایک اہم شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے۔ لندن میں منعقدہ اس تقریب میں ہندوستانی وزارت خارجہ کےکینوسنگ اسپیشل ایڈوائزر اینڈ انٹرنیشنل کوآرڈینیشن راکیش کمار شکلا کو تعلیم، ثقافت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد کو فروغ دینے میں ان کی بے مثال شراکت کے لیے ورلڈ بک آف ریکارڈز، لندن کے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ ورلڈ بک آف ریکارڈز، لندن کے ایڈوکیٹ اور صدر سنتوش شکلا نے اس کی جانکاری دی ہے۔
سنتوش شکلا نے بتایا کہ لندن میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس دوران ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر مگو بھائی پٹیل کے ہاتھوں راکیش کمار شکلا کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ایوارڈ ملنے کے بعد سے انہیں مسلسل مبارکبادیاں پیش کی جارہی ہیں ، نہ صرف ہندوستان بلکہ برطانیہ سے بھی مبارکباد دینے والو کی ایک لمبی فہرست ہے۔
ورلڈ بک آف ریکارڈ کے تازہ ترین بیرون ملک ایڈیشن کے جاری ہونے ویریندر شرما (ممبر آف پارلیمنٹ، انگلینڈ)، ڈاکٹر دیواکر سکل (چیئرمین، ورلڈ بک آف ریکارڈ، لندن)، سنتوش شکلا، ایڈوکیٹ (صدر، ورلڈ بک آف ریکارڈ، لندن) اور پرکاش شرما ( ڈائریکٹر،ورلڈ بک ریکارڈ،امریکہ نے راکیش کمار شکلا کو مبارکباد پیش کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…