بین الاقوامی

Rajnath Singh calls on Russian President Putin:ہندوستان ہمیشہ اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا،راجناتھ سنگھ نے پوتن سے کی ملاقات

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ روس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ماسکو میں ان کی سرکاری رہائش گاہ کریملن میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ روس یوکرین جنگ کے درمیان راج ناتھ سنگھ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ روس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ماسکو میں ہندوستان-روس بین الحکومتی فوجی تعاون کے 21ویں اجلاس کے دوران ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور مشترکہ کوششیں اہم نتائج کی راہ ہموار کریں گی۔

ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمارے ممالک کی دوستی سب سے بلند پہاڑ سے بھی بلند اور گہرے سمندر سے بھی گہری ہے۔ ہندوستان ہمیشہ اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔وزارت دفاع نے اس معاملے میں ایک بیان د یتے ہوئے کہا کہ  راج ناتھ سنگھ نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں بے پناہ امکانات ہیں اور مشترکہ کوششوں سے شاندار نتائج برآمد ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس دورے کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایس400 ٹریومپھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے باقی دو یونٹس کی سپلائی کو تیز کرے۔ انہوں نے ماسکو میں اپنے ہم منصب آندرے بیلوسوف کے ساتھ لمبی بات چیت کی۔اس میٹنگ میں راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان میں روسی دفاعی صنعتوں کے لیے مختلف فوجی ہارڈ ویئر کی مشترکہ پیداوار میں نئے مواقع پربھی  روشنی ڈالی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

World Rabies Day: عالمی یوم ریبیز، کتا کاٹ لے تو یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں، فوراً اٹھائیں یہ قدم، ورنہ جا سکتی ہے جان

ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…

4 minutes ago

Waterspout Tomado: کبھی پانی کا بگولا دیکھا ہے؟ بہار میں نظر آیا امریکہ، کینیڈا والا حیران کن نظارہ، ویڈیو وائرل

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…

4 minutes ago

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

2 hours ago