ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوغان کے اہم حریف امام اوغلوکی گرفتاری کے بعد سے پولیس نے صحافیوں سمیت 1100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے صدر اردوان کے اہم حریف اور استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد استنبول میں مظاہرے شروع ہوئے اور بتدریج ترکی کے 81 صوبوں میں سے 55 سے زائد صوبوں تک پھیل گئے،مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور اس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی۔
قریب 53سالہ مقبول سیاست دان اکرام امام اوغلو کو وسیع پیمانے پر اس واحد سیاست دان کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو انتخابات میں ترکی کے طویل عرصے سے حکمران چلے آرہے رجب طیب اردوان کو شکست دے سکتا ہے۔صرف چار دنوں میں وہ استنبول کے میئر سے بدعنوانی اور دہشت گردی کی تحقیقات کے نتیجے میں گرفتار ہوئے اور پھر تفتیش کے بعد انہیں جیل بھیج کر میئر شپ سے محروم کر دیا گیا۔
آئندہ انتخابات کے لیے صدارتی امیدوار نامز
ترک صدر رجب طیب اردوان کے اہم حریف اور گرفتار استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کو آئندہ انتخابات کے لیے صدارتی امیدوار نامزد کر لیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2028ء کے صدارتی انتخابات کے لیے سابق میئر استنبول اکرم امام اوغلو حریف جماعت سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کی جانب سے امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حزبِ اختلاف جماعت سی ایچ پی نے اکرم امام اولو کو صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔
احتجاج ایک پرتشدد تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے:اردوغان
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مرکزی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہم سیاسی حریف استنبول کے میئر کی قید کے خلاف احتجاج ایک ’پرتشدد تحریک‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے اردوغان نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس افسران کی املاک کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کھیل بالآخر ختم ہو جائے گا اور وہ اس “برائی” پر شرمندہ ہوں گے جو انہوں نے ملک کے خلاف کی ہے۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں میئر اکرم امام اوگلو کی جیل منتقلی کے بعد اتوار کی رات بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…
الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…
اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…
روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…
روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…