بین الاقوامی

New Zealand Earthquake: نیوزی لینڈ میں آیا خطرناک زلزلہ،ریکٹر اسکیل پر 7کی شدت ریکارڈ،اب سونامی کا ہے خطرہ

منگل (25 مارچ) کو نیوزی لینڈ کے ریورٹن ساحل پر 7 کی شدت کے ساتھ کا ایک طاقتور زلزلہ آیا۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے ایکس  پر ایک پوسٹ کے ذریعے زلزلے کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ زلزلہ ریورٹن سے 159 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب میں محسوس کیا گیا۔ اس کا مرکز زمین سے نیچے 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی میں تھا۔فی الحال زلزلے سے ہونے والے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ زلزلے کے حساس علاقے میں آتا ہے، جہاں ایسے واقعات اکثر دیکھنے میں آتے ہیں۔ متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

زلزلے سے سونامی کا خطرہ

نیوزی لینڈ میں 7 کی شدت کے زلزلے کے بعد زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں زلزلہ مزاحم عمارتیں محفوظ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا زلزلے سے سونامی کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ اگر سونامی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اسے ملک تک پہنچنے میں کم از کم ایک گھنٹہ لگے گا۔

کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں زلزلہ

ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سونامی کی تصدیق ہوئی تو ساحلی علاقوں میں الرٹ بڑھا دیا جائے گا۔ اس سے قبل 2011 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کے زلزلے میں 185 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے والے خطوں میں سے ایک ہے۔یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروےکے مطابق، نیوزی لینڈ کا جغرافیائی محل وقوع اسے دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ کے لحاظ سے فعال علاقوں میں رکھتا ہے۔ آسٹریلیا اور پیسیفک پلیٹوں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ زلزلے کا مرکز بنا ہوا ہے۔آسٹریلیا-بحرالکاہل پلیٹ باؤنڈری میکوری آئی لینڈ سے کرماڈیک آئی لینڈ رینج تک پھیلی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 1900 سے اب تک نیوزی لینڈ میں 7.5 سے زیادہ شدت کے تقریباً 15 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 9 میکوری رج کے قریب آئے ہیں۔ 1989 میں اس خطے میں 8.2 شدت کا تباہ کن زلزلہ بھی آیا تھا۔وہیں نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 1931 میں ہاکس بے کے علاقے میں آیا، جس کی شدت 7.8 تھی اور 256 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ زلزلہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کے مہلک ترین زلزلوں میں سے ایک ہے، جو ملک میں زلزلے سے حفاظت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

White House Praises PM Modi-Trump Rrelationship: وائٹ ہاؤس نے بھارت کو امریکہ کا مضبوط ترین اتحادی قرار دیا، پی ایم مودی اور ٹرمپ کے تعلقات کی بھی تعریف

بھارت اور امریکہ نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں دفاع، ٹیکنالوجی، تجارت اور اسٹریٹجک معاملات…

8 minutes ago

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

9 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

10 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

10 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

10 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

11 hours ago