وزیراعظم نریندر مودی اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچے۔ یہاں انہوں نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر سے ملاقات کی۔ یہ لمحہ خاص بن گیا ،جب وزیراعظم کملا پرساد بیسسر نے وزیراعظم مودی کی کتاب “آنکھ آ دھنّے چھے” میں شائع ایک نظم کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے نظم پڑھی
وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے اس نظم کے ذریعے بھارت اور کریبیائی خطے کے درمیان پائیدار رشتوں اور وزیراعظم مودی کے بھارتی تارکین وطن کے ساتھ جذباتی تعلقات کو اجاگر کیا۔
“آنکھ آ دھنّے چھے” میں یہ نظم گجراتی زبان میں لکھی گئی ہے، جس کا مفہوم کچھ یوں ہے:
“میرے دل کی گہرائیوں میں، میں ماضی میں بہت دور تک چلا جاتا ہوں۔
ہر لمحہ ایک یاد بن کر ظاہر ہوتا ہے، میری یادیں آسانی سے لوٹ آتی ہیں۔
ہر چہرہ آسانی سے پہچانا جاتا ہے، کچھ بھی چھپا ہوا نہیں رہتا، کیونکہ سچائی واضح دکھائی دیتی ہے۔
ان ساتھیوں کے لیے، جن کے ساتھ ہم نے تکلیفیں سہی تھیں،
وہ کبھی بھلائے نہیں جاتے، وہی مشترکہ تکلیفیں بالآخر ایک سفر بن جاتی ہیں۔”
اپنے خطاب میں وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے مودی کی خوب تعریف کی اور ان کے اس دورے کو ایک قابلِ احترام اور مشترکہ تاریخ کا لمحہ قرار دیا۔
وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے کہا “ہمیں ایک ایسی شخصیت کی موجودگی کا شرف حاصل ہوا ہے جو ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔ یہ دورہ صرف ایک رسمی ملاقات نہیں ،بلکہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ مجھے دنیا کے سب سے باوقار اور دور اندیش رہنماؤں میں سے ایک، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا خیرمقدم کرنے کا خاص اعزاز حاصل ہوا ہے۔”
وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے مزید کہا:
“وزیراعظم، آپ ایک انقلابی قوت ہیں ،جنہوں نے بھارت کی حکمرانی کو بہتر بنایا اور اپنے ملک کو ایک عالمی طاقت کے طور پر قائم کیا۔ آپ کی دور اندیش اور مستقبل بین پالیسیوں نے بھارتی معیشت کو جدید بنایا، ایک ارب سے زیادہ شہریوں کو بااختیار بنایا، اور سب سے بڑھ کر، دنیا بھر میں بسنے والے بھارتیوں کے دلوں میں فخر کا جذبہ پیدا کیا۔”
وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر نے کووڈ-19 وبا کے دوران وزیراعظم مودی کی قیادت اور بھارت کی عالمی ویکسین دوستی (ویکسین میتری) مہم کو بھی سراہا۔
یہ وزیر اعظم مودی کا ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کا پہلا دورہ ہے، اور 1999 کے بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا اس کریبیائی ملک کا پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔ یہ دورہ وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…
ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…
گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین دونوں نے توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے…
آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…
اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…