بین الاقوامی

Rishi Sunak: برطانوی وزیر اعظم رشی سنک پر پولیس کی کارروائی، گاڑی کی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 100 پاؤنڈ جرمانہ

Rishi Sunak: برطانوی وزیراعظم رشی سنک پر گاڑی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 100 پاؤنڈ جرمانہ لگایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت میں رہتے ہوئے یہ دوسرا موقع ہے کہ ان پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے  پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ انگلینڈ کے شمال میں سفر کے دوران، لنکاشائر میں حکومت کے اخراجات میں اضافے کے تازہ ترین دور کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو بنا رہے تھے۔ یہ ویڈیو سنک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تھی۔

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر £100 جرمانہ

لندن میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے مسافروں کو موقع پر ہی 100 پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےاور اگر معاملہ عدالت میں چلا جائے تو اس صورت میں جرمانہ  پانچ گنا بڑھ سکتا ہے۔ پی ایم رشی سنک نے سفر کے دوران ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے چلتی کار میں اپنی سیٹ بیلٹ اتاری تھی۔ اب اسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس نے اپنے ہی وزیر اعظم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے گی اور اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال تصدیق کی بنا پر پولیس نے پی ایم رشی سنک پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Rishi Sunak: رشی سنک کا ہندوستانی سمیت غیر ملکی طلباء پر پہلا حملہ؛ برطانیہ میں تعلیم پر لگا سکتے ہیں پابندی

رشی سنک پر دوسری بار عائد کیا گیا ہے جرمانہ

حکومت میں رہتے ہوئے یہ دوسری بار ہے کہ سنک پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اپریل 2022 میں، اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن اور اہلیہ کیری، نیز چانسلر آف ایکسکیور سنک پر، جون 2020 میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں جانسن کی سالگرہ کے اجتماع میں شرکت کے لیے COVID لاک ڈاؤن قوانین کو توڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔ سنک کے ترجمان نے کہا، “وزیراعظم نے ایک مختصر ویڈیو بنانے کے لیے اپنی سیٹ بیلٹ اتاری تھی۔ یہ ان کی فیصلہ سازی میں ایک معمولی کوتاہی تھی۔ وہ اپنی غلطی کو پوری طرح قبول کرتے ہیں اور معافی بھی مانگتے ہیں۔ ترجمان نے کہا، ’’وزیراعظم کا ماننا ہے کہ سب کو سیٹ بیلٹ پہننی چاہیے۔‘‘

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

10 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago