PM Modi receives a ceremonial welcome as he arrives in Paris : وزیراعظم نریندر مودی اپنے سرکارے دورے پر فرانس کے پیرس پہنچ چکے ہیں ۔ پیرس میں پی ایم مودی کے طیارے کی لینڈنگ سے قبل گرمجوشی سے استقبال کی پوری تیاری مکمل کرلی گئی تھی ۔ اس لئے پی ایم مودی کے پیرس پہنچتے ہی ایک طرف جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، وہیں دوسری جانب انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی آج شام 7:30 بجے فرانسیسی سینیٹ پہنچیں گے جہاں وہ سینیٹ کے صدر گیراڈ لارچر سے ملاقات کریں گے ۔
ہندوستانی وقت کے مطابق 8:45 بجے پی ایم مودی فرانس کے ہم منصب الیزابتھ بورن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔ اس ملاقات کے بعد بھارتی وقت کے مطابق قریب رات 11 بجے مشہور لاسین میوزیکل میں بھارتی شہریوں کے ایک خاص پروگرام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد رات ساڑھے بارہ بجے پی ایم مودی فرانس کے صدر ایمونل میکرون کی طرف سے منعقدہ ایک خصوصی عشائیہ کیلئے ایلیسی پلیس پہنچیں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے پیرس پہنچنے پر فرانس کے وزیراعظم الیزابتھ بورن نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی میزبانی میں پی ایم مودی کو سلامی پیش کی گئی ۔ فرانس میں روایتی استقبال کے بعد پی ایم مودی کا قافلہ آگے نکل چکا ہے اور اب فرانس کے صدر ایمونل میکرون سے ملاقات ،پھر اس کے بعد باسٹل ڈے پریڈ میں مہمان اعزازی کے بطور پی ایم مودی کی شرکت کا پروگرام ہے۔ اس دوران دوطرفہ مذاکرات اور متعدد مفاہمت ناموں پر دستخط کی بھی تیاری ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے پیرس پہنچنے پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ویڈیو بیان جاری کرکے بتایا کہ پی ایم مودی کا یہ 36 گھنٹے کا سرکاری دورہ متعدد پروگراموں پر مشتمل ہے۔ جس میں فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کے علاوہ فرانس کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی ۔ اس کے علاوہ سب سے اہم تقریب جس کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو فرانس کے صدر ایمونل میکرون نے مدعو کیا تھا وہ کل شام باسٹل ڈے پریڈ کی تقریب ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی مہمان اعزازی کے بطور شرکت کریں گے ۔ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان وفود سطح کےمذاکرات بھی ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…