قومی

Waterlogging on tracks: پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے گزشتہ چند دنوں میں 300 سے زیادہ میل/ایکسپریس، 406 مسافر ٹرینیں ہوئیں منسوخ

نئی دہلی: گزشتہ چند دنوں میں شدید بارش کے بعد پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے 7 جولائی سے 15 جولائی کے درمیان 300 سے زیادہ میل اور ایکسپریس ٹرینیں اور 406 مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکام نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے 600 سے زائد میل اورایکسپریس ٹرین، 500 مسافر ٹرینوں کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ شمال مغربی ہندوستان میں سنیچر کے روز سے تین دن تک مسلسل بارش ہوئی۔ جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے کئی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے ندیوں اور نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں بھی ضروری خدمات متاثر ہوئیں۔

تقریباً 300 میل اورایکسپریس ٹرین منسوخ

حکام نے بتایا کہ ناردرن ریلوے نے تقریباً 300 میل اورایکسپریس ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ 100 ٹرینوں کو درمیان میں روک دیا گیا اور 191 دیگر کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ کل 67 ٹرینیوں کو اس کے مقررہ اسٹیشن کے بجائے دوسرے اسٹیشن سے چلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید پانی جمع ہونے کی وجہ سے ناردرن ریلوے نے بھی 406 مسافر ٹرینیں منسوخ کیں، 28 ٹرینوں کا رخ موڑا، 54 ٹرینوں کو درمیان میں روکا اور 56 ٹرینوں کو مقررہ اسٹیشن کے بجائے دیگر اسٹیشن سے چلایا۔ ناردرن ریلوے کے ایک بیان کے مطابق، دہلی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے امبالہ، دہلی، فیروز پور اور مراد آباد ڈویژن پر ٹرین خدمات متاثر ہوئیں ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک کا انتظام کیا گیا ہے۔

ناردن ریلوے کے مختلف مقامات پر کھولے اضافی کاؤنٹر

بیان کے مطابق، ٹرینوں کی منسوخی، مقررہ اسٹیشن سے پہلے منسوخی، روٹ بدلنے، سفر شروع کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ مسافروں کو ٹکٹ کی معلومات اور رقم کی واپسی کے لیے ناردن ریلوے کے مختلف مقامات پر اضافی ‘کاؤنٹر’ کھولے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ریلوے عملہ کو پانی بھرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے اور صورتحال پر باقاعدگی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

1 hour ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

3 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

4 hours ago