بین الاقوامی

PM Modi Feeds Tortoise Jonathan: سیشلز بوٹینیکل گارڈن میں پی ایم مودی نے دنیا کے سب سے عمر دراز کچھوے جوناتھن کو کھلایا کھانا، صدر کے ساتھ پودا بھی لگایا

وکٹوریہ: تین روزہ دورے پر ہفتہ کے روز سیشلز پہنچنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی نے پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے سرکاری دورے کے آغاز پر وزیر اعظم مودی نے صدر پیٹرک ہرمینی کے ہمراہ وکٹوریہ میں واقع سیشلز نیشنل بوٹینیکل گارڈن کا دورہ کیا۔

بوٹینیکل گارڈن میں جوناتھن کو کھلایا کھانا

بوٹینیکل گارڈن میں وزیر اعظم مودی نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ کچھوؤں کو کھانا کھلایا۔ ان میں 194 سالہ جوناتھن بھی شامل تھا، جسے دنیا کا سب سے عمر دارز زندہ خشکی پر رہنے والا جانور مانا جاتا ہے۔

صدر کے ساتھ پودا بھی لگایا

اس موقع پر وزیر اعظم مودی اور صدر ہرمینی نے گارڈن میں ایک پودا بھی لگایا۔ اس کے بعد انہوں نے وہاں کے عملے سے ملاقات کی، جس نے انہیں بوٹینیکل گارڈن کے درختوں، پودوں اور جنگلی حیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

قومی دن کی تقریبات میں شرکت

وزیر اعظم مودی ہفتہ کی دوپہر سیشلز پہنچے۔ وہ ملک کے قومی دن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔

ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے صدر پیٹرک ہرمینی، متعدد سینئر وزراء اور اعلیٰ حکام خود ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ثقافتی پروگراموں کے ذریعے بھی ان کا خیر مقدم کیا گیا، جن میں بھارتی ریاست گجرات کے کچھ علاقے کا روایتی رقص بھی شامل تھا۔

وزیر اعظم مودی کا اظہارِ تشکر

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’یہ ایک شاندار ثقافتی رشتہ ہے۔ سیشلز کے ایئرپورٹ پر استقبال کے دوران کچھ کا روایتی رقص بھی دیکھنے کو ملا۔ بھارت کے مختلف خطوں کی ثقافت کو ہماری بھارتی برادری نے جس انداز میں محفوظ رکھا اور آگے بڑھایا ہے، وہ قابلِ تعریف ہے۔‘‘

انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنے پرتپاک استقبال کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بھارتی برادری سے ملنے والی محبت اور اپنائیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایک اور پیغام میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’میں سیشلز پہنچ گیا ہوں۔ ایئرپورٹ پر صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی نے جس گرمجوشی سے میرا استقبال کیا، اس پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ بحرِ ہند کے خطے میں سیشلز ہمارا ایک اہم بحری شراکت دار اور قریبی دوست ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور ہمارے عوام کے مفاد میں باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago