بین الاقوامی

PM Modi Papua New Guinea Visit: پاپوا نیو گنی میں وزیراعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال،میزبان پی ایم نے چھوئے پاؤں

پی ایم نریندر مودی ان دنوں پاپوا نیو گنی کے دورے پر ہیں۔ پاپوا نیو گنی کے پورٹ مورسبی ہوائی اڈے پر وزیراعظم نریندر مودی کو زبردست استقبال کیا گیا ہے چونکہ  پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم ماراپے بھی ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ پی ایم مودی جیسے ہی اپنی فلائٹ سے نیچے اترے پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم ماراپے نے انہیں گلے لگایا۔ اس کے بعد پی ایم ماراپے نے پی ایم مودی کے پاؤں چھوئے اور ان کا شاندار استقبال کیا۔پاپوا کے وزیراعظم پہلے ہی پروٹوکول توڑ کر پی ایم مودی کے استقبال کیلئے  ایئرپورٹ پہنچے تھے اور جب پی ایم مودی اپنی فلائٹ سے باہر آئے تو میزبان پی ایم نے وزیراعظم نریندر مودی کا پاوں چھو کر تاریخی استقبال کیا ہے۔

واضح رہےکہ پاپوا نیو گنی میں عام طور پر غروب آفتاب کے بعد ملک کا دورہ کرنے والے کسی بھی لیڈر کا رسمی استقبال نہیں کیا جاتا،لیکن اس کے باوجود پاپوا نیو گنی نے پی ایم مودی کا استقبال کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم ماراپے پیر کو انڈیا پیسیفک جزائر تعاون کے فورم کے تیسرے سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ وہ پی ایم مارپ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل باب ڈیڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پی ایم مودی نے میٹنگ میں شامل ہونے سے پہلے یہ کہا تھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ تمام 14 بحرالکاہل جزیرے ممالک نے اس اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کی ہے۔

فورم فار انڈیا پیسفک  آئیس لینڈ کوآپریشن کے سربراہی اجلاس میں 14 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت دیکھنے کو ملے گی اور اس کی شروعات 2014 میں پی ایم مودی کے دورہ فجی کے دوران ہوئی تھی۔ بحرالکاہل جزائر تعاون میں جزائر کوک، فجی، جمہوریہ کریباتی، مارشل آئی لینڈ، مائیکرونیشیا، نورو، نیو، پالاؤ، پاپوا شامل ہیں۔

بتا دیں کہ نریندر مودی پاپوا نیو گنی کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ پاپوا نیو گنی میں آباد ہندوستانی لوگوں نے بھی پی ایم مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم وہاں پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر ہندوستانی نژاد لوگوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر بہت سے ہندوستانی لوگوں نے پی ایم مودی کو تحائف دیے اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کے لیے بے تاب  نظرآئے۔ یاد رہے کہ پاپوا نیوگینی دنیا کا سب سے زیادہ تنوع والا ملک ہے جہاں قریب 700 زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ ایسے ملک میں اگر روایتوں کو توڑ پر کی پی ایم کے پاوں چھوئے جارہے ہیں تو یہ صرف پی ایم مودی کا نہیں بلکہ ہندوستان کے ہر شہری کی عزت  افزائی ہے جس پر ہر ہندوستانی کو فخر کرناچاہیے۔

پی ایم مودی فورم فار انڈیا پیسیفک آئس لینڈکارپوریشن سمٹ میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔ اس اجلاس میں 14 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ پاپوا نیو گنی کا دورہ کرنے کے بعد پی ایم مودی 22 مئی کو آسٹریلیا جائیں گے، جہاں وہ کئی پروگراموں میں شامل ہوں گے۔ 24 مئی کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی سے دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اسی دن وہ آسٹریلیا کے ممتاز تاجروں اور نجی کمپنیوں کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے بعد پی ایم مودی 25 مئی کی صبح دہلی واپس آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

39 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago