بین الاقوامی

Donald Trump XI Jinping: ٹرمپ-شی جن پنگ کی یہ تصاویر چین میں کیوں نہیں آتی نظر، سوشل میڈیا سے بھی غائب، جانئے ایسا کیا چھپا رہا ہے بیجنگ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی۔ ان کی ملاقات 30 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہوئی۔ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری نظر آئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل چین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف کی شدید جنگ چھڑ چکی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ بیجنگ نے اس ملاقات کی کوئی تصویر جاری نہیں کی، جس سے شی جن پنگ کی سوچ پر سوال اٹھے۔

چینی صدر نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن  سربراہی اجلاس کے دوران ٹرمپ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی بات چیت میں سویابین، فینٹینیل، نایاب زمینی معدنیات اور کمپیوٹر چپس جیسے مسائل کا احاطہ کیا گیا۔ امریکہ نے تصاویر جاری کیں تھیں، لیکن چین نے کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شی جن پنگ نے ایک سخت امیج پیش کرنے کے لیے ایسا کیا، لیکن کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تصاویرکی شیئر 

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تصاویر جاری کی، جن میں شی جن پنگ ایک مختلف انداز میں نظر آئے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں رہنما اپنے عہدیداروں کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھے ہیں۔ ایک تصویر میں شی جن پنگ آنکھیں بند کیے مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے سامنے کاغذ کا ایک پیپر پکڑے ہوئے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد ٹرمپ نے چینی کابینہ کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں ’’بزدل‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اتنے بزدل لوگ کبھی نہیں دیکھے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ امریکی ٹیرف سے ناراض چین نےامریکہ سے سویابین خریدنا بند کر دیا  تھااور جوابی ٹیرف بھی لگا دیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر محصولات میں کمی کردی تھی، دوسری جانب  چین نے سویا بین کی خریداری دوبارہ شروع کردی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

4 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

5 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

5 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

6 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

7 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

7 hours ago