نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے) پر جمعہ کی صبح تقریباً 100 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جب ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے نظام میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ دہلی ایئرپورٹ حکام کے مطابق، اس خرابی کے باعث ہوائی اڈے پر پروازوں کی روانگی اور آمد دونوں متاثر ہوئیں۔ دہلی ایئرپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ “ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے نظام میں تکنیکی مسئلے کے باعث آئی جی آئی اے پر پروازوں کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ہماری ٹیم دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے سرگرم ہے۔”
ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ انہیں پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کی معلومات ملتی رہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا، “ہم مسافروں کو درپیش اس تکلیف پر دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔” ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ایک زمینی نظام ہے جو ہوائی جہازوں کی پرواز اور لینڈنگ کے دوران ان کی نقل و حرکت کو محفوظ طریقے سے منظم کرنے کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے کنٹرولرز ہوائی جہازوں کو زمین پر اور فضائی حدود میں محفوظ فاصلے پر رکھ کر رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
دوسری جانب، ایئر انڈیا نے حال ہی میں اپنے پائلٹس کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے جسے “فلیکسی کنٹریکٹ فار پائلٹس” کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پائلٹس کو مختصر ڈیوٹی پیٹرن منتخب کرنے کی سہولت دی گئی ہے تاکہ فضائی آپریشنز متاثر ہوئے بغیر انہیں بہتر کام اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن حاصل ہو سکے۔
ایئر انڈیا کے مطابق، یہ معاہدہ لائین پائلٹس اور لائین ٹریننگ کیپٹنز پر نافذ ہوگا جو اے 320، بی777 اور اے 350 طیاروں پر کام کرتے ہیں۔ معاہدے کے دو پیٹرن طے کیے گئے ہیں۔ وائڈ باڈی طیاروں کے لیے 15 دن ڈیوٹی اور 15 دن چھٹی جبکہ نیرو باڈی طیاروں کے لیے 20 دن ڈیوٹی اور 10 دن چھٹی۔ یہ معاہدہ ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا جسے کمپنی اپنی ضرورت کے مطابق بڑھا سکتی ہے۔ ایئر انڈیا نے بتایا کہ اس میں شمولیت “ایکسپریشن آف انٹرسٹ” کے ذریعے ہوگی اور انتخاب سینیارٹی اور آپریشنل ضروریات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کمپنی نے واضح کیا کہ اگر کسی پائلٹ کو اپ گریڈ ٹریننگ دی جائے تو وہ فوری طور پر اپنے سابقہ معاہدے پر واپس آجائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…