بین الاقوامی

عوامکو معلوم تھا کہ ہمیں اسمبلی میں نہیں بیٹھنا مگر پھر بھی ضمنی انتخابات میں ہمیں ووٹ دیا: عمران خان

بروز پیر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا: ’میرا لانگ مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا۔

ضمنی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: ’یہ الیکشن نہیں، ریفرنڈم ہے۔ عوام کو امپورٹڈ حکومت نہیں الیکشن چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے اس حکومت کو مسترد کردیا ہے لیکن  مسئلہ اداروں کی ساکھ کا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پیر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اسی دوران  سابق وزیراعظم نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔بات چیت کے دوران ایک صحافی نے عمران خان سے سوال  کیا کہ لانگ مارچ سے اگر ملک میں مارشل لا لگ گیا تو؟ اس کے جواب میں عمران خان بولے کہ ’فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ کے وقت تومارشل لا نہیں لگا۔

صحافیوں نے بارہا عمران خان سے پوچھا کہ اگر انہیں اسمبلی میں واپس جانا پڑا تو،اس  پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سات حلقوں میں سے صرف ایک حلقے میں ہارے۔ ان سات حلقوں میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ وہ واحد امیدوار تھے جو عمران خان کو ہرا سکے۔ حلقہ این اے 237 ملیر ٹو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے عمران خان کو دس ہزار ووٹوں سے شکست دی۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ان کو این آر او کے لیے ’بلیک میل‘ کیا گیا اور جنرل مشرف نے ان کو این آر او دے کر ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

Bharat Express

Recent Posts

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

1 hour ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

1 hour ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

2 hours ago