Tehreek-e-Taliban Pakistan: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نمٹ پانے میں پاکستان خود ناکام ہے، لیکن وہ مائنڈ گیم کھیلنے سے بازنہیں آرہا ہے۔ پاکستان خبروں کے ذریعہ ماحول بنا رہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر افغانستان میں واپسی کر رہا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق تو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی پی بن گیا ہے۔ پاکستانی فوج ٹی ٹی پی کے حملوں کو روکنے میں ناکام یا کہیں جھیل پانے کی حالت میں نہیں ہے اورپاکستان کی ایجنسیوں نے ٹی ٹی پی پرلگام لگانے کے لئے طالبان کوامریکہ کا خوف دکھانا شروع کردیا ہے۔ پاکستان فائرآرم کے استعمال کے بجائے پروپیگنڈہ وارفیئر کے ذریعہ ٹی ٹی پی پر لگام لگانے کی فراق میں ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق تو اس سال فروری میں یوکرین جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پرامریکہ، آسٹریلیا، کناڈا، یوروپین یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، ناروے، سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ کے اسپیشل اینوائے کی ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹںگ میں کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اورساتھ ہی افغانستان کے حالات پربھی غوروخوض ہوا، جس میں ٹی ٹی پی کے بڑھتے خطرے پربھی غوروخوض کیا گیا۔ پاکستان کی تقریباً سبھی میڈیا رپورٹس میں اس بات کو اہمیت دی گئی کہ افغانستان میں تختہ پلٹ ہوسکتا ہے اورامریکہ اب ایک بارپھرسے افغانستان میں واپسی کرسکتا ہے۔ دراصل، اسی امریکہ کی واپسی کا خوف دکھا کرطالبان سے ٹی ٹی پی پرکارروائی کرانے کی کوشش کرنے میں مصروف ہے۔
طالبان نے اپنے جواب سے پاکستان کی امیدوں پر پھیر دیا پانی
تحریک طالبان پاکستان پرکارروائی کرنے سے متعلق پاکستان کے وزیر دفاع کو طالبان نے دو ٹوک جواب دے دیا تھا کہ ٹی ٹی پی کی لیڈرشپ توان کے افغانستان پر قابض ہونے سے پہلے ہی پاکستان جا چکی تھی اوراب ان کا کوئی بھی کمانڈر افغانستان سے آپریٹ نہیں کرتا۔ یعنی طالبان نے واضح اشارہ دے دیا ہے کہ طالبان ٹی ٹی پی پرکسی بھی طرح کی کارروائی نہیں کرنے والا ہے۔ دفاعی امور کے ماہرین کے مطابق امریکہ کی واپسی کا امکان افغانستان میں نہ کے برابر ہے۔ ابھی امریکہ اورباقی مغربی ممالک، روس کے ساتھ بالواسطہ طور پرجنگ لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف چین کے ساتھ تائیوان اورجنوبی چین میں مصروف ہیں۔ ایسے میں امریکہ تیسرا محاذ افغانستان میں کھولنے کا خطرہ نہیں اٹھا سکتا۔ پاکستان کو بھی یہ معلوم ہے کہ ٹی ٹی پی پر لگام لگانا ہے تو طالبان پر دباؤ بنانا ضروری ہے۔ چونکہ طالبان، پاکستان کی ایک نہیں سن رہا ہے، ایسے میں طالبان حکومت کو امریکہ اورمغربی ممالک کے ذریعہ تختہ پلٹ کا خوف دکھاکر قابو میں لایا جاسکتا ہے اوراسی کے مد نظر پاکستان ماحول بھی بنا رہا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…