کوئٹہ: پاکستانی سیکورٹی فورسز نے افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی حصے میں ایک مقابلے میں سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ فوج نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے انکاؤنٹر کے بعد موقع سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
بتا دیں کہ کوئٹہ صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے جہاں حالیہ برسوں میں بلوچ قوم پرست، عسکریت پسند اور دولت اسلامیہ کی تنظیم نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایران نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ سنی مبینہ دہشت گرد تنظیم ہے۔ ایران کا الزام تھا کہ پاکستانی فوج اس گروپ کی حمایت کرتی ہے، جوایران میں کئی دہشت گردانہ واردات کو انجام دے چکا ہے اورایران میں عام لوگوں کا خون بہا چکا ہے۔ اس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان نے بھی ایران میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اوربلوچستان لبریشن فورس (بی ایل ایف) کے ایک سے زیادہ ٹھکانوں پرایئراسٹرائیک کی۔ پاکستان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے ملک کی سیکورٹی سے کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔ اس نے کئی بارایران کو اس کے یہاں پنپ رہے بی ایل ایف اور بی ایل اے جیسی تنظیموں کے دہشت گردانہ رپورٹ بھیجی، لیکن اس نے ان پرکوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی۔
بھارت ایکسریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…