اسپورٹس

Paris Olympics 2024,India placed in tough Pool:پیرس اولمپکس 2024 میں انڈین ہاکی ٹیم کو مشکل ترین گروپ میں ملی جگہ،مقابلہ ہوگا سخت

ایشیائی کھیلوں کے چیمپئن اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستان  کی ٹیم اس سال پیرس گیمز میں مردوں کے ہاکی مقابلے میں سخت پول بی میں  شامل کئے گئےہیں۔آٹھ بار کے چمپئن ہندوستان، جس نے 41 سال کے وقفے کے بعد ٹوکیو میں کانسی کا تاریخی تمغہ جیتا تھا،اس بار موجودہ اولمپک چمپئن اور عالمی نمبر 2 بیلجیئم، طاقتور آسٹریلیا، ریو گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے ساتھ شامل ہیں۔یعنی بہت ہی مشکل گروپ میں ٹیم انڈیا کو شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستان فی الحال بیلجیئم اور نیدرلینڈ کے پیچھے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور انہیں ماضی میں ٹوکیو میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے آسٹریلیا اور ارجنٹائن کو شکست دینا مشکل تھا۔وہیں دوسری طرف پول اے میں  نیدرلینڈز، جرمنی، برطانیہ، اسپین، فرانس اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اتوار کو ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کی تکمیل کے بعد مردوں اور خواتین کے ہاکی مقابلوں کے پولز کا اعلان کیا۔جس میں ٹیم انڈیا کے مردوں کی ہاکی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں کافی سخت ٹیمیں شامل ہیں۔

حالانکہ اس بار پیرس میں خواتین کے مقابلے میں، ہندوستان کی طرف سے کوئی نمائندگی نہیں ہوگی،کیونکہ وہ کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے، جمعہ کو رانچی میں اولمپک کوالیفائر میں جاپان سے 0-1 سے ہارنے کے بعد چوتھے نمبر پر ٹیم رہ گئی جس کی وجہ سے وہ کوالیفائی نہیں کرسکی۔موجودہ اولمپک چیمپئن نیدرلینڈز کو پول اے میں بیلجیئم جرمنی، جاپان، چین اور میزبان فرانس کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ پول بی میں آسٹریلیا، موجودہ چاندی کا تمغہ جیتنے والی ارجنٹائن، برطانیہ، اسپین، امریکہ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔حصہ لینے والی ٹیموں کو  ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر ان کے متعلقہ پولز الاٹ کر دیے گئے ہیں۔پیرس اولمپکس 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے اور ہاکی کے مقابلے 27 جولائی سے شروع ہوکر 9 اگست کو ختم ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago