بھارت ایکسپریس۔
ایودھیا میں تعمیررام مندر کا افتتاح ہوا ہے۔ رام مندر کے افتتاح کے بعد سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ سماجودای پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نےرام مندر کے افتتاح سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پوسٹ کیا ہے۔ اس سے قبل ایس پی ایم پی اکھلیش نے بھی ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا اور لکھا تھا – “سیارام اس دل میں رہتے ہیں ۔”
آپ کو بتا دیں کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کو بھی رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا، حالانکہ وہ اس تقریب میں شامل نہیں ہوئے ۔ اس تقریب کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بعد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رام للا کو دیکھنے جائیں گے۔ اس تقریب میں ملک کے معروف لیڈروں، اداکاروں اور صنعت کاروں سمیت کئی بابا اور سنتوں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ کار سیوکوں کے اہل خانہ کو بھی رام مندر ٹرسٹ کی جانب سے پران پرتشٹھا پروگرام کے لیے دعوت نامہ ملا تھا۔
رام مندر کے گربھ گرہ میں وزیر اعظم مودی نے پنڈتوں کے منتروں کے جاپ کے درمیان رسومات کا آغاز کیا اور انہوں نے پران پرتشٹھا کی رسم کے لیے ‘سنکلپ’ لیا۔ اس رسم میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…