مذہبی شدت پسندی کا دور نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی عروج پر ہے ۔ تازہ جانکاری یہ ہے کہ پاکستان کے جڑانوالہ میں توہین قرآن کے الزامات پر کشیدگی پیدا ہوگئی،توہین قرآن کے واقعے کی خبرجیسے ہی پھیلی تو لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے ایک چرچ اور اس کے آس پاس موجود چند گھروں کو آگ لگا دی۔ پاکستان کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے ایک معاملے میں پولیس کے مطابق حالات ابھی بھی کشیدہ ہیں۔پولیس کی بھاری نفری شہر کے کشیدہ علاقوں میں گشت کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو تبدیل کر دیا ہے۔ جبکہ نئے اسسٹنٹ کمشنر نے پنجاب حکومت کو رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
دوسری طرف پولیس نے دو مسیحی بھائیوں کے خلاف توہین مذہب کی ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق جڑانوالہ میں منگل کی رات سے ہی حالات کشیدہ ہیں۔ کئی مسیحی خاندان رات گئے ہی علاقہ چھوڑ کر نکل گئے۔ جبکہ بدھ کی صبح لوگوں نے مسیحی بستی میں ایک چرچ کو آگ لگا دی جبکہ ایک میں توڑ پھوڑ کی ہے۔اس کے لیے ضلعی حکومت کے دفاتر میں بھی توڑ پھوڑ کی اطلاعات ہیں۔ پولیس مقامی مذہبی اکابرین کے ہمراہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ابھی تک یہ کوششیں بے سود ہیں۔علاقے سے موصول ہونے والی ویڈیو فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی گھروں سے سامان گلی میں رکھ کر اسے بھی جلایا جا رہا ہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق پولیس کی کوشش ہے کہ علاقے میں امن وامان کی صورت حالت درست رہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد نے چند مسیحی گھروں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجرموں کو گرفتار کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔‘
بھارت ایکسپریس۔
جھارکھنڈ میں این ڈی اے 6 سیٹوں پر آگے ہے اور انڈیا الائنس 3 سیٹوں…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے…
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اس بار ضمنی انتخاب میں قسمت آزمائی کی ہے…
گیا ضلع کی بیلا گنج سیٹ پر اس بار بھی این ڈی اے اورانڈیا اتحاد…
اتر پردیش کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ…
جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 13…