بین الاقوامی

Pakistani Girl Reached India: پاکستان سے شادی کرنے آئی جویریہ خان کو ہندوستانی حکومت نے دیا 45 دنوں کا ویزا، یہاں جانئے لو اسٹوری

Pakistani Girl Reached India: پاکستانی شہری جویریہ خان اپنے منگیتر سمیر خان سے شادی کرنے کے لئے ہندوستان پہنچیں۔ پاکستان کی جویریہ خان کو شادی کرنے کے لئے ہندوستانی حکومت نے ویزا دے دیا ہے۔ کراچی کی رہنے والی جویریہ خان کو ہندوستانی حکومت نے 45 دنوں کا ویزا دیا ہے۔

ہندوستان پہنچی جویریہ خان

جویریہ خان آج ہندوستان پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے اٹاری سرحد کے راستے ہندوستان میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ یہاں پران کے سسرال فریق کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ ان میں ان کے ہونے والے شوہرسمیرخان اوران کے والد احمد کمال خان یوسف زئی شامل تھے۔ واضح رہے کہ دونوں گرو رام داس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کولکاتا کے لئے پرواز بھریں گے۔ اس سے پہلے جویریہ خان کو ہندوستان نے دو بارویزا دینے سے انکارکردیا تھا۔ سال 2018 میں جویریہ خان کی منگنی سمیرخان سے ہوئی تھی۔ آئندہ سال 6 جنوری کو سمیرخان اورجویریہ خان کی شادی ہونے جا رہی ہے۔

ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا

وہیں ہندوستان پہنچنے پرجویریہ خانم نے کہا، ”میں ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہم 5 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ہندوستان کے ویزے کے لئے ہم کافی وقت سے کوشش کررہے تھے، میں بے حد خوش ہوں۔ میریج ویزا سے متعلق بھی ردعمل ہونا چاہئے۔“ قابل ذکر ہے کہ جویریہ خانم ہندوستان آکر کافی خوش نظرآرہی ہیں۔ جویریہ خانم کے منگیترسمیر خان نے جویریہ خانم کے ہندوستان پہنچنے پرکہا، ”دونوں ہی ممالک نے ہمیں ملانے کے لئے کوششیں کی ہیں۔ جب نیت صاف ہوتی ہے تو کوئی رکاوٹ بیچ میں نہیں آتی ہے۔ میں چاہوں گا کہ دونوں ملک سیکورٹی کے تحت میریج ویزا کا عمل شروع کریں۔“

سمیرخان نے جویریہ خانم سے متعلق کہی یہ بڑی بات

جویریہ خانم پاکستان کے کراچی شہرکی رہنے والی ہیں۔ وہ جلد ہی ہندوستان کی بہو بن جائیں گی۔ جویریہ خان کے ہونے والے شوہرسمیرخان کولکاتا کے رہنے والے ہیں۔ اسی شہرمیں دونوں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ سمیرخان نے جویریہ خانم سے ملنے کواپنا خواب پورا ہونا بتایا ہے۔ دونوں کی منگنی سال 2018 میں ہوئی تھی۔

ایسے شروع ہوئی تھی لو اسٹوری

سمیر خان نے بتایا کہ تقریباً پانچ سال پہلے میں نے اپنی ماں کے موبائل فون میں جویریہ کی تصویر دیکھی تھی، جس کے بعد مجھے جویریہ سے پیار ہوگیا۔ جب میں نے ماں سے پوچھا کہ یہ لڑکی کون ہے؟ تب انہوں نے بتایا کہ یہ کراچی میں رہنے والے ان کے ایک رشتہ دارعظمت اسماعیل خان کی بیٹی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

7 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

9 hours ago