قومی

Sukhdev Singh Gogamedi Shot Dead: راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر کو گھر میں گھس کر ماری گولی، اسپتال میں توڑا دم،حملہ آور سی سی ٹی وی میں قید

راجستھان میں ابھی نئی سرکار بنی بھی نہیں کے شرپسندوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے اورچار نامعلوم بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو گولی مار کر ہلاک کر دی ہے۔ جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اس واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شیام نگر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ  کرسی سی ٹی وی کی جانچ میں مصروف ہے۔ یہ واقعہ شیام نگر میں دانا پانی ریسٹورنٹ کے پیچھے پیش آیا۔ لارنس بشنوئی گینگ کے سمپت نہرا نے ان کو پہلےدھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں جے پور پولس کو میمورنڈم بھی دیا گیا ہے۔

اس بیچ اس پورے معاملے پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔کانگریس لیڈر اندراج گرجر نے کہا، “آج راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے شری سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ اور پولیس انتظامیہ سے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔کانگریس لیڈر رام لال جاٹ نے کہا، “شری راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر شری سکھدیو سنگھ گوگامڈی کی گولی لگنے سے موت ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے۔  کانگریس کے سوشل میڈیا کنوینر نتن اگروال نے کہا، “راجستھان میں امن و امان ختم ہو رہا ہے اور بی جے پی کا جنگل راج شروع ہو رہا ہے۔ راجپوت کرنی سینا کے رہنما سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کوجے پور میں ان کے گھر میں گھس کر شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے۔ وہیں مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے سکھ دیو سنگھ کی موت پر حیرت کا اظہار کیا ہے

پولیس کے مطابق گوگامیڈی کی اسپتال میں موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی دوپہر کو چار پانچ مسلح افراد شیام نگر علاقے میں گوگامیڈی کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر گولی چلا دی۔ راجستھان کے پولیس ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے کہا، “رپورٹ کے مطابق، چار سے پانچ حملہ آور گوگامیڈی کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے گوگامیڈی، ان کا ایک گارڈ اور ایک اور شخص زخمی ہو گئے۔جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف نے تصدیق کی کہ گوگامیڈی کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

اس بیچ بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ  کا بھی بیان سامنے آیا ہے ۔انہوں نے راجپوت کرنی سینا کے قومی صدرکی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے سکھ دیو کو مارا اسے اس کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ کیا اس قتل کے پیچھے پی ایف آئی اور آئی ایس آئی کی سازش ہے؟راجہ سنگھ نے کہا، “ابھی افسوسناک خبر ملی۔ سکھدیو سنگھ جو راجپوت کرنی سینا کے صدر تھے۔ کسی نے ان کے گھر میں گھس کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کیا یہ پی ایف آئی کی سازش ہے یا آئی ایس آئی کی سازش؟ انہوں نے کہا کہ سکھ دیو سنگھ کا ایک ہی مقصد تھا کہ گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگائی جائے۔ وہ اچھی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے والے انسان تھے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر نے کہا کہ میری زبان میں گولی کا جواب گولی سے ہی دینا چاہیے، اگر راجستھان میں امن و امان کو کنٹرول کرنا ہے تو وہاں یوگی کے انداز میں کام کرنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

35 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago