بین الاقوامی

Pakistan Suicide Bombing 15 Killed: پاکستان میں بڑا خود کش حملہ، فوج کے 12 جوان سمیت کم ازکم15 افراد ہلاک، افغانستان-پاکستان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ

پاکستان میں ہوئے خودکش حملے میں فوج کے 12 جوان سمیت کم ازکم 15 افراد کی موت ہوگئی۔ پاکستان آرمی کی طرف سے جمعہ کے روزیہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ یہ حملہ خیبرپختونخوا صوبہ میں ایک سرکشا چوکی (حفاظتی اسٹیشن) پرہوا ہے۔ پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ نے کہا، ’’خیبرپختونخوا میں ہوئے اس خودکش حملے میں 15 افراد کی جان گئی ہے، جس میں 12 فوج کے جوان، دوپولیس اہلکاراورمحکمہ جنگلات کا ایک سابق سرکاری افسرشامل ہے۔

خودکش حملے کو کیسے دیا گیا انجام؟

فوج کے مطابق، ٹینک ضلع میں ہوئے اس حملے میں سیکورٹی اہلکاروں نے 12 دہشت گردوں کومارگرایا۔ بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں نے گاڑی کو سیکورٹی گھیرا کی دیوارسے ٹکرا دیا۔ اس دھماکے سے چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کسی بھی گروپ نے فوری اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی، لیکن اس علاقے میں اسلامی مشتبہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گروپ کا کافی دبدبہ رہتا ہے۔

پاکستان نے پہلے خیبرپختونخوا اور جنوبی سرحدی اضلاع صوبہ بلوچستان میں بڑھتے ہوئے حملوں کے لئے افغانستان سے پھیل رہی بغاوت کو ذمہ داری ٹھہرایا تھا۔ وہیں، طالبان حکومت اس میں افغانستان کے ملوث ہونے سے انکار کرتی ہے۔

پاکستان-افغانستان سرحد پرکشیدگی

اس کشیدگی کے درمیان پاکستان نے افغانستان کی سرحد میں گھس کرہوائی حملے کئے ہیں۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس نے افغانستان کی سرزمین پرموجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وہیں، دوسری طرف، طالبان انتظامیہ اوراقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں ہوئے ان پاکستانی ایئراسٹرائیک میں درجنوں بے قصورعام شہریوں کی جان چلی گئی ہے۔ ان حملوں اورالزام تراشیوں اورجوابی الزام تراشیوں کے د رمیان دونوں ممالک کے رشتوں میں مزید تلخی آگئی ہے، جس سے سرحد پرصورتحال مسلسل کشیدہ بنی ہوئی ہے۔

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آپریشن جاری

آئی ایس پی آرکے مطابق شدید دباؤکا شکارحملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوارسے ٹکرائی۔ دھماکے کے باعث چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کوشدید نقصان پہنچا اوروطن کے 15 بہادرسپوت شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکاراورمحکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکارشامل ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بھرپورکارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، ہمارے جوانوں کی عظیم قربانیاں وطن کے دفاع اورقومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

35 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

2 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

3 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

4 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago