لے. جنرل عاصم منیر ہوں گے پاکستان کے نئے آرمی چیف
نئی دہلی، 24 نومبر (بھارت ایکسپریس): پاکستان میں نئے آرمی چیف کے لئے طویل عرصے سے جاری تلاش اب ختم ہو گئی ہے۔ یہاں کی شہباز شریف حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے یہ اطلاع دی۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم کی جانب سے تقرریوں پر غور کے لئے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اتحادیوں نے انہیں فوج میں اہم عہدوں کے لئے افسران کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا۔ منتخب ہونے والے دونوں افسران اعلیٰ ترین فوجی افسران ہیں۔ اگرچہ یہ دستاویزات پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صدر کو بھجوا دی گئی تھیں لیکن اتحادی جماعتوں نے انہیں پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنی پارٹی سے وفاداری چھوڑ کر ملک کے مفاد میں کام کریں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی کہ دستاویزات صدر کو بھیج دئے گئے ہیں۔ آصف نے کہا کہ ‘آئین پاکستان کے مطابق تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور توقع ہے کہ صدر کوئی تنازعہ پیدا نہیں کریں گے’۔ وزیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صدر علوی وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کریں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ تقرریوں کو سیاسی طور پر نہیں دیکھا جائے گا۔ وزیر نے اس معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی صدر علوی سے مشاورت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ، نیوی اور آرمی کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…
قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔سی…
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…
اے آئی ایس اے کی قومی صدر نے ابھجیت دیپکے سمیت دیگر مظاہرین کی رہائی…
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…