بین الاقوامی

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی بڑی خواہش، پاکستان لوٹ کر بھائی نواز شریف کریں یہ بڑا کام

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ -نواز (پی ایم ایل-این) سربراہ نواز شریف سے واپس آنے اور ملک میں انتخابی مہم کی قیادت کرنے اور چوتھی بار وزیراعظم بننے کی گزارش کی۔ جیونیوز کے مطابق، پی ایم ایل-این کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنے بڑے بھائی کے پاکستان لوٹنے اور پھر پارٹی کی میٹنگ منعقد کرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ تاکہ وہ پی ایم ایل-این کے ان کے سربراہ کو واپس سونپ سکیں۔

قابل ذکرہے کہ نوازشریف صحت کی وجہ سے نومبر 2019 سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا، “الیکشن کمیشن کی تلوار لٹکی ہوئی تھی، اس لئے یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔”

جیو نیوز کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایم ایل-این کی صدارت کی ذمہ داری تین بارکے وزیراعظم کوسپریم کورٹ کے ذریعہ نااہل قراردیئے جانے اورکسی پارٹی دفترمیں کام کرنے سے روک دیئے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم ایل-این کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور انہوں نے مریم نواز کی سخت محنت کے لئے تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان لوٹنے پر آپ دیکھیں گے کہ سیاست کا نقشہ بدل جائے گا۔

یہ بیان پاکستان کے صدر عارف علوی کے ذریعہ سپریم کورٹ ریویوآف ججمینٹس اینڈ آرڈرس ایکٹ 2023 پر دستخط کرنے کے کچھ ہفتے بعد آیا ہے، جس میں نواز شریف کو 60 دنوں کے اندر اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل کے حق کا استعمال کرنے کے لئے پہلا قدم دیا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

3 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago