ایک پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے پوری پارلیمنٹ میں پاکستان کے اندر ہندوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو بے نقاب کیاہے۔ انہوں نے ہندوؤں پر مظالم پر شہباز شریف حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ رکن پارلیمنٹ دینش کمار نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دن تمام ہندو پاکستان سے ختم ہو جائیں گے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا، ہندو لڑکیوں کو زبردستی اسلام قبول کروایا جا رہا ہے۔ مذہب کی تبدیلی پر مجبور کرنے والے نہ تو آئین کو مانتے ہیں اور نہ ہی اسلام کو۔ سپیکر صاحب کچھ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ‘پکے’ ڈاکو ہندو لڑکیوں کو اسلام قبول کروا رہے ہیں اور ‘کچے’ ڈاکو صرف اغوا کرتے ہیں۔ پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ کسی کا زبردستی مذہب تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن پاک کہتا ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہے۔ یہ ظالم لوگ نہ پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ قرآن کو۔ رکن اسمبلی کے اس بیان پر کئی ارکان نے میز پر تالی بھی بجائی۔
دینش کمار کا مزید کہنا تھا کہ محرم کے مہینے میں 6 سال کی لڑکی کو اس وقت اغوا کیا گیا جب اس کے والدین لوگوں کو پانی پلا رہے تھے۔ آج 2 سال ہو گئے ہیں، اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، اسے اغوا کرنے والے کا نام سب جانتے ہیں، وہ بھی ‘پکا’ ڈاکو ہے، لیکن سندھ حکومت کوئی مدد نہیں کرتی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اغوا کاروں سے ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، یہ کیسا جرم ہے؟ اسے گرفتار کیا جائے، تاکہ لڑکی کو رہا کیا جا سکے۔پاکستان کا آئین اجازت دیتا ہے کہ یہاں جو بھی ہو تبلیغی کام کر سکتا ہے لیکن غیر مسلم یا کسی پر بھی کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ جس کی وجہ سے ہمارے دشمن ممالک ہماری جائے پیدائش پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ سپیکر صاحب آپ کچھ کریں ورنہ ایک دن ہم یہاں سے ہندوؤں کا خاتمہ دیکھیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور کو…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114…
اساتذہ کی شدید کمی، بدحال اسکولوں اور تعلیمی سہولیات کے فقدان کے خلاف شروع ہونے…