بین الاقوامی

India Target Pakistan At UN: ہندوستان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی دہشت گردی پر اٹھائے سوال، کہا سب سے بڑی جمہوریت پر انگلی نہ اٹھائے

پاکستان اپنی حرکتوں پر بدستور بضد ہے اور بھارت اسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بار بار بے نقاب کرتا ہے۔ ہندوستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں پاکستان کو “دہشت گردی، تشدد، انتہا پسندی، عدم برداشت اورانتہا پسندی کا بنیادی ذریعہ” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فوری طور پر کشمیر کے اس حصے میں “سنگین اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں” کو روکے۔

کیرالہ سے ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (RSP) کے ایم پی این کے پریم چندرن نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی برائے ڈی کالونائزیشن کو بتایا، “پاکستان دہشت گردی، تشدد، جنونیت، عدم برداشت اور انتہا پسندی کا اڈا  ہے۔ اس سال اپریل میں پاکستان کے تربیت یافتہ اور اسپانسر شدہ دہشت گردوں نے پہلگام، جموں اور کشمیر میں 26 بے گناہ شہریوں کو ہلاک کیا۔”

پاک فوج نے 12 افراد قتل کردیا تھا

 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ “گزشتہ چند ہفتوں میں، پاکستانی فوج اور اس کے حامیوں نے اپنے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے لیے احتجاج کرنے والے بے شمار بے گناہ شہریوں کو قتل کیا ہے۔” قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج نے مظاہروں کو دباتے ہوئے 12 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
گزشتہ ہفتے کمیٹی میں ہندوستان اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، پریم چندرن نے کہا کہ ان تبصروں کا تعلق چوتھی کمیٹی کے کسی مینڈیٹ یا ایجنڈے سے متعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بدل سکتا ہے این ڈی اے کا سیٹ شیئرنگ فارمولہ، کیا چراغ پاسوان اپنے کوٹے سے ایک سیٹ چھوڑ دیں گے؟

جموں و کشمیر ہندوستان کا اہم حصہ ہے

 انہوں نے کہا کہ “یہ ستم ظریفی ہے کہ ایک ایسا ملک جو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے عالمی سطح پر بدنام ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان جیسا ملک جس کی طویل تاریخ فوجی آمریت، جعلی انتخابات، مقبول منتخب رہنماؤں کی گرفتاریوں، مذہبی انتہا پسندی اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی ہے، اسے مستقبل میں اس پلیٹ فارم سے باز رہنا چاہیے۔” پریما چندرن نے دہرایا، “جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

6 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

7 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

7 hours ago