بین الاقوامی

Pakistan:ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے پاکستان ،سعودی عرب سے امداد کی امید

Pakistan:پاکستان کی معاشی حالت کافی خراب ہوتی جارہی ہے  اور ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا  ہے۔ پاکستان میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے  اور یہ مانا جارہا ہے کہ ابھی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ حالات یہ ہیں کہ بازار کو ابھی جلدی بند کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق جنرل عاصم منیر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سےملاقات کی ہے، جس میں سعودی وزیر دفاع نے انہیں پاکستان کا آرمی چیف بننے پر مبارک باد پیش کی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے متبادل کے طور پر، پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کی دوسری امداد ملنے کی  امید ظاہر کی ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا کسی بیرونی ملک کی جانب سے بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس عزم ظاہر کیا گیا ہے، ڈار نے کہا، کچھ دنوں میں سعودی عرب ہماری مدد کرے گا۔’ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر رقم  ملیں گے۔

سعودی عرب تین ارب ڈالر نقد دے گا

پچھلے تین مہینوں میں دو باراسحاق ڈار نے کہا تھا کہ سعودی عرب پچھلے ایک سال میں دوسری امدادی رقم  کی شکل میں تین ارب ڈالر نقد دے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ معاملہ اب سعودی عرب کے بادشاہ کے پاس حتمی منظوری کے لئے زیرالتواء ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظرفوجی قیادت نے گزشتہ ایک ہفتے میں دو سے زائد مرتبہ اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی ہے، جس میں اعلیٰ ترین سطح پر این ایس سی بھی شامل ہے۔

وزیر خزانہ نے واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ این ایس سی نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے منصوبے کی حمایت کی، لیکن اس بات پر زور دیا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے سب مل کر کام کریں گے۔ ڈار نے کہا کہ قرضوں کا رول اوور ’غیر معمولی نہیں ہے‘، کیونکہ تمام قومیں پرانی واجبات کی ادائیگی کے لیے نئی رقم قرض لینے کا تعین کرتی ہیں یا وہ رول اوور کا انتخاب کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، ‘ہم ڈپازٹ کی رقم کو رول اوور کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں۔’ انہوں نے کہا کہ چین جلد ہی 1.2 بلین ڈالر کی واپسی کرے گا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ کیا بیجنگ نیا قرض بھی فراہم کرے گا۔ ڈار نے دعویٰ کیا کہ 30 جون تک زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن ‘پاکستان کی آج کی پوزیشن سے بہت بہتر’ ہوگی۔

 

-بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

6 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

18 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

45 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago

India Inc’s bold playbook:انڈیا انک کی جرات مندانہ پلے بک: اے آئی انقلاب، اور آب و ہوا کے فوائد، پی ڈبلیو سی کی تحقیقات

پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…

2 hours ago