بین الاقوامی

Pakistan: عمران نے کہا، جنرل باجوہ نے میری حکومت کے خلاف ‘ڈبل گیم’ کھیلا

Pakistan: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر اپنی حکومت کے خلاف ‘ڈبل گیم’ کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 2019 میں آرمی چیف باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر کے بہت بڑی غلطی کی۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے، سابق وزیراعظم نے اس وقت کے آرمی چیف پر اپنے اعتماد کا اظہار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ خان نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کی ہر بات پر یقین کرتا تھا کیونکہ ہمارے مفادات ایک جیسے تھے کہ ہمیں ملک بچانا ہے۔

خان، جنہیں اس سال اپریل میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا، نے کہا کہ انہیں انٹیلی جنس بیورو (IB) سے بھی رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ ان کی حکومت کے خلاف کیا کھیل کھیلے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ سابق فوجی اسٹیبلشمنٹ ان کی حکومت گرانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سپریمو نواز شریف سے رابطے میں تھی اور اکتوبر 2021 میں لیفٹیننٹ جنرل  فیض حمید کو آئی ایس آئی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی حکومت کے خلاف سازش واضح ہوگئی۔

مونس الٰہی کے حالیہ دعوے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ جنرل باجوہ نے ان سے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے کو کہا، خان نے کہا، “یہ ممکن ہے کہ ان (مونس) کو عمران خان کی حمایت کرنے کے لیے کہا گیا ہو، جب کہ دیگر (چوہدری شجاعت حسین) کو مسلم لیگ این کے ساتھ جانے کو کہا گیا ہو۔ “

خان نے کہا، “جنرل باجوہ ڈبل گیم کھیل رہے تھے اور مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو بھی ایک مختلف پیغام دیا جا رہا ہے۔”

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

National Press Day: آزادیٔ اظہار کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری، صحافی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنائیں: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…

54 minutes ago

Adani Green Energy On Tarali Project: تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ پر اڈانی گرین انرجی نے واضح کی صورت حال، بتایا کب ملی کون سی منظوری

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…

1 hour ago

8th Pay Commission: کیا ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ملے گا بقایا جات کا فائدہ؟ پنشنروں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…

2 hours ago