بین الاقوامی

Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار، وزیر اعظم شہباز شریف 9 اگست کو تحلیل کریں گے پارلیمنٹ

Imran khan Convicted In Toshakhana Case: پاکستان کے سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے عمران خان پرایک لاکھ روپئے تک کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو پنجاب پولیس نے ان کی لاہور واقع رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا  ہے۔

عمران خان کو گرفتار کئے جانے کی تصدیق خود ان کی پارٹی پی ٹی آئی نے کردی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کوٹ لکھپت  جیل لے جایا جا رہا ہے۔ حالانکہ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس معاملے کی سماعت کے دوران عدالت میں عمران خان اور ان کے وکیل موجود نہیں تھے۔

پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، موجودہ وزیراعظم شہباز شریف 9 اگست کو پارلیمنٹ تحلیل کردیں گے، جس کے 90 دنوں کے اندر پاکستان میں عام انتخابات کرادیئے جائیں گے۔ ایسا جا رہا ہے کہ تین سال کی سزا ملنے کے بعد عمران خان آئندہ 5 سالوں تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

اپنی امیدواری کے بارے میں دی غلط جانکاری

ضلع اور سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ ملزم نے الیکشن کمیشن کو اپنی امیدواری کے سلسلے میں غلط تفصیل سونپی تھی، اس لئے عدالت کو بدعنوان اخلاق کا قصوروار مانتی ہے۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر اپنی جائیداد چھپائی اور اس کو ملے تحائف کے بارے میں عدالت کو غلط جانکاری دی، جس سے اس کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ جج نے ان کو پاکستان کے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت سزا سنائی گئی۔

عمران خان کو جیل جانے سے کس کو فائدہ

عمران خان کو تین سال کی سزا ملنے کے بعد ایسا کہا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔ گزشتہ دنوں ہی جب موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اتحاد کے ساتھیوں کے لئے ڈنر(عشائیہ) منعقد کیا تھا تو اسی دن ہی انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔ ایسے میں اگر پارلیمنٹ تحلیل ہوتی ہے تو ضابطہ کے مطابق تحلیل ہونے کے 90 دنوں کے اندر پاکستان میں عام انتخابات ہوجائیں گے۔

 گزشتہ سال اپریل میں جب سے شہباز شریف اقتدار میں آئے ہیں، تب سے ہی ان پرالزام لگ رہے ہیں کہ وہ اپنے اہم مخالف سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو الگ الگ الزامات کے ذریعہ جیل کی سلاخوں میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان اپنےعہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے ہی حکومت پرالزام لگا رہے ہیں کہ شہباز حکومت مشینری کا غلط استعمال کرکے ان کے سیاسی کیریئر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Election 2025 : عا م آدمی پارٹی  نے 40 اسٹار کمپینرز کی فہرست کی جاری، جانئے کن لیڈروں کو ملی ذمہ داری؟

پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کا نام عام…

5 minutes ago

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

12 hours ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

12 hours ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

13 hours ago