پاکستان میں ایک بار پھر سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ ملک میں پانی کی وجہ سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی سے متعلق تنازعہ چل رہا ہے۔ یہ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ لوگ احتجاجی مظاہرہ کے لئے سڑکوں پراترآئے۔ مظاہرین نے سندھ صوبہ کے وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجرکے گھرپرحملہ کردیا ہے۔ اس دوران مظاہرین نے گھرکو بھی آگ لگا دی۔
پنجاب اور سندھ میں پانی کی تقسیم سے متعلق تنازعہ چل رہا ہے۔ اسی معاملے سے متعلق تشدد بھڑک اٹھا۔ بے قابو ہجوم نے وزیرداخلہ کے گھر کو نشانہ بنایا۔ وزیرداخلہ کے گھرحملہ کرنے والے مظاہرین بندوق کے ساتھ پہنچے تھے۔ پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ گرمی بڑھنے کے بعد پانی کی پریشانی میں اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ پانی سے متعلق چل رہا تنازعہ اب کافی زیادہ بڑھ گیا ہے۔
سندھ میں کیا کیا جا رہا ہے احتجاجی مظاہرہ
‘دی ٹریبیون ایکسپریس’ کی ایک خبرکے مطابق، نوشہرہ فیروز ضلع کے موروتعلقہ میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ کم ازکم دو مظاہرین ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے۔ یہ احتجاج 6 نہروں اورکارپوریٹ فارمنگ پروجیکٹوں کے خلاف بلایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے مظاہرین کو قومی شاہراہ پردھرنا دینے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔
مظاہرین نے وزیرداخلہ کے گھرکو بنایا نشانہ
مشتعل مظاہرین نے سندھ کے وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجرکے گھرمیں توڑپھوڑکی۔ کمروں اور فرنیچرکوجلا دیا گیا۔ جب وزیرداخلہ کے نجی گارڈ پہنچے تومظاہرین نے انہیں بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر گارڈوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ مظاہرین نے ایک لوٹ کے حادثہ کوبھی انجام دیا ہے۔ وہیں ہائی وے پر کھڑے ٹرکوں میں بھی آگ لگا دی۔ اس پورے معاملے کی وجہ سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھارتی دستے کی حوصلہ…
ممبئی کے جوہو علاقے میں اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعے میں…
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش اور خوف کا ماحول ہے۔ سڑک کنارے کام کر…
مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کنونشن میں راہل گاندھی، اپوزیشن اور CJP کی سیاست پر…
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی پوسٹر وار تیز ہوگئی ہے۔…
غازی آباد کے سن سٹی میں 22 سے 28 اکتوبر تک چھترپتی شیواجی مہاراج کی…