بین الاقوامی

Pakistan General Election Results: پاکستان میں عام انتخابات کے نتائج آئے سامنے،عمران مخالف مولانا فضل الرحمن سمیت سینئر لیڈران کو ملی ہار

پڑوسی ملک  پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔صبح سے ہی جو نتائج آرہے ہیں ان میں آزاد امیدوار سبقت حاصل کرتے نظرآرہے ہیں اور یہ آزاد امیدوار عمران خان یا پی ٹی آئی کے حامی امیدوار ہیں جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے۔ البتہ شریف خاندان کیلئے جھٹکے کے باوجود اچھی خبر یہ ہے کہ شہباز،نواز،مریم اور اورنگزیب سارے لوگ اس انتخاب میں کامیاب ہوگئے ہیں۔لیکن دوسری جانب پاکستان کی قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 59، مسلم لیگ (ن) نے 42اور  پپیلزپارٹی نے 32نشستیں جیتی ہیں۔تازہ ترین نتائج کے مطابقپاکستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 راولپنڈی کا مکمل نتیجہ آگیا، اس حلقے سے شیخ رشید ہار گئے جبکہ محمد حنیف عباسی 96649 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اس کے علاوہ انڈیپنڈنٹ امیدوار شہریار ریاض نے 82613 ووٹ لئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے آئی پی پی کے عون چوہدری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار سلمان اکرم راجہ  نے 159024 ووٹ لئے۔این قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور کا مکمل ضیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا یہاں مسلم لیگ(ن) کے عطاتارڑ 98210 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ملک ظہیر عباس نے 82230 ووٹ حاصل کئے جبکہ بلاول بھٹو زرداری 15005 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے نوازشریف انڈیپنڈنٹ امیدوار شہزادہ گستاسب سے ہار گئے، انڈیپنڈنٹ امیدوار شہزادہ گستاسب نے 105249ووٹ حاصل کئے، جبکہ میاں نوازشریف کو 80382 ووٹ ملے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان کا مکمل نتیجہ آگیا، یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار علی امین گنڈاپور 93443 ووٹ کے کر کامیاب ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا فضل الرحمان 59922 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 پری پور کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار عمر ایوب 192100 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز 112020 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔قومی اسمبلی کے این اے 207 شہید بینظیرآباد کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے آصف زرداری 146989 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار سردار شیر محمد رند 51916 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 796 کا مکمل نتیجہ آگیا، بلاول بھٹو نے این اے کی دوسری سیٹ بھی اپنئے نام کرلی، بلاول بھٹو نے یہاں سے 85370ووٹ حاصل کیے،جبکہ ناصر محمود نے 34499ووٹ حاصل کیے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 232 کورنگی کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88260 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار عدیل 66574 ووٹ لیکر ہار گئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 لاڑکانہ کا مکمل نتیجہ آگیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 105508ووٹ لیکر آگے، جے یوآئی  کے راشد محمود سومرو 20215 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئردیر کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد بشیر خان 81060 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق 56538 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ ین اے 90 میانوالی کا مکمل نتیجہ آگیا یہاں سے انڈیپنڈنٹ امیدوار عمیر خان نیازی 179520 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمیر حیات خان 51222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کا مکمل نتیجہ آگیا ہے جہاں حماد اظہر کے والد کامیاب ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار میاں اظہر 103718 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ مسلم لیگ (ن)کے حافظ نعمان 71540 ووٹ لے سکے۔قومی اسمبلی این اے 130 لاہور کا مکمل نتیجہ آگیا ہے جہاں نواز شریف 171024 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیداوار علی محمد خان 102175 ووٹ کے کر آگے ہیں جبکہ اے این پی کے احمد خان 33910 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار لطیف کھوسہ 117109 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77907 ووٹ لیکر ہار گئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سے  ن لیگ کے سردار ایاز صادق 68143 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ  انڈیپنڈنٹ امیدوار عثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، جہاں سے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 120219 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے محمد صالح 53302 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔

قومی اسمبلی این اے 111 ننکانہ کا مکمل نتیجہ آگیا این اے 111 ننکانہ سے انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد ارشد ساہی 113709 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے برجیس طاہر 93469 ووٹ حاصل کر سکے۔این اے 64 گجرات کا مکمل نتیجہ آگیا ہے جہاں ق لیگ چوہدری سالک حسین 105205 ووٹ لیکر آگے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار قیصرہ الٰہی 80946 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہر ہے۔قومی اسمبلی این اے 149 ملتان کا مکمل نتیجہ آگیا جہاں سخت مقابلے کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ملک عامرڈوگر 143613 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 50166 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135 اوکاڑہ کا مکمل آگیا ہے یہاں سے ن لیگ کے ندیم عباس 129218 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ملک محمد اکرم بھٹی 106700 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی کا مکمل نتیجہ آگیا، صوابی سے انڈیپنڈنٹ امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ جے یو آئی کے فضل علی45567 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 138 کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، جہاں سے ن لیگ کے محمد معین 40688 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار ارشد علی 15506 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر کا مکمل نیتجہ آگیا ہے، انڈیپنڈنٹ امیدوار گوہر علی خان 110023 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے عبدالرؤف 30302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرر ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کا مکمل نیتجہ آگیا ہے، حلقہ این اے 123 لاہور سے شہباز شریف 63953 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضل عظیم نے 48486 ووٹ حاصل کیے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کا مکمل نیتجہ آگیا ہے، حلقہ این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز 105960 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انڈیپنڈنٹ امیدوار عالیہ حمزہ نے 100803 ووٹ حاصل کئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان ٹو سے کا مکمل نتیجہ آگیا ہے، جہان انڈیپنڈنٹ امیدوار محمد عاطف 114748 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی 66159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

12 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

50 minutes ago