بین الاقوامی

Pakistan Election Results 2024: پاکستان الیکشن میں امریکہ کی بھی ہوگئی انٹری، ووٹوں کی گنتی سے متعلق بڑا بیان آیا سامنے

Pakistan Election 2024 Result: پاکستان میں ابھی عام انتخابات کے حتمی نتائج آنے باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سےجاری اب تک کے نتائج میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوارآگے چل رہے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) ہے۔ اس درمیان نواز شریف نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کردیا ہے۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن سے متعلق امریکہ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت قائم رکھنے اور انتخابی اداروں کے تحفظ کے پاکستان الیکشن کے کارکنان، عام شہریوں، صحافیوں اور انتخابی آبزروروں کے کاموں کی تعریف کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ووٹنگ اورووٹوں کی گنتی کے دوران ہوئے تشدد کی مذمت کی۔

پاکستان الیکشن میں تشدد قابل مذمت

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا کہ ہم پاکستان میں انتخابی تشدد، حقوق انسانی اوراخلاقی آزادی کے استعمال پرپابندی لگانے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس کے تحت صحافیوں پرحملے، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن سروسزپرپابندی تشویشناک ہے۔ انتخابی عمل میں دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل غیرجانبداری کے ساتھ تحقیقات ہونی چاہئے۔

ووٹنگ اورووٹوں کی گنتی میں ہوئے کئی حملے

قابل ذکرہے کہ پاکستان عام انتخابات 2024 کی ووٹنگ میں جم کرتشدد ہوا۔ کئی دہشت گردانہ حملے ہوئے، جس میں 10 سیکورٹی اہلکار اور 2 عام شہری مارے گئے۔ ساتھ ہی کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی، جسے لے کرعمران خان نے الیکشن کمیشن پردھاندلی اوربدعوانی کا الزام لگایا ہے۔

عمران خان نے الیکشن پردھاندلی کا الزام لگایا

الیکشن کمیشن نے بھلے ہی عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اوراس کے انتخابی نشان کو منسوخ کردیا، لیکن ان کے حامی امیدواروں نے الیکشن کا نتیجہ بدل دیا۔ پی ٹی آئی کے حامی امیدواروں نے کئی سینئراوراہم لیڈروں کو ہرایا ہے۔ ساتھ ہی قومی اسمبلی کے اب تک آئے نتائج میں میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حامی آزاد امیدواروں نے تقریباً 96 سیٹوں پر جیت درج کی ہے وہیں نوازشریف کی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کو 66 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تقریباً 51 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ ایم کیو ایم-پی نے 14 سیٹوں، پی ایم ایل نے تین سیٹوں، آئی پی پی نے دو سیٹوں، جے یو آئی نے دو سیٹوں اور پی این اے پی اور ایم ڈبلیو ایم نے ایک ایک سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago