ICC Chamipons Trophy 2025: پاکستان میں آئندہ سال کھیلے جانے والی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی پرتلوارلٹکی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہو پایا ہے کہ آئندہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا اختیار رہے گا یا نہیں۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کا انعقاد فروری سے مارچ 2025 کے درمیان ہونا ہے۔ لیکن دنیا بھرمیں ہونے والی کرکٹ لیگ کے سبب اب چمپئنزٹرافی کے انعقاد پرمشکل کھڑی ہوگئی ہیں۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، کئی ممالک کے کرکٹ بورڈ ٹی-20 لیگ کی وجہ سے چمپئنزٹرافی کے شیڈول پراعتراض کر رہے ہیں۔ چمپئنزٹرافی کا ٹکراو راست طور پر آئی ایل ٹی لیگ، جنوبی افریقہ 20 لیگ اوربنگلہ دیش پریمیئرلیگ سے ہوگا۔ آئی ایل ٹی لیگ کا انعقاد 19 جنوری سے 17 فروری کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ وہیں جنوبی افریقہ لیگ کا انعقاد کا بھی جنوری سے فروری کے درمیان ہوتا ہے۔ بی پی ایل کے انعقاد بھی اسی دوران ہوتا ہے۔
بدلی جاسکتی ہے میزبانی
کرک بزکی رپورٹ میں آئی ایل ٹی لیگ کے افسرکے حوالے سے دعویٰ کیا گیا، ”لمیٹیڈ ونڈو پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا سیزن ابھی بھی چل رہا ہے۔ آئندہ سال ہونے والے سیزن کی تاریخ ابھی تک فائنل نہیں کی گئی ہے، لیکن اگرآئی سی سی چمپئنزٹرافی کے شیڈول کے ساتھ ٹکراو کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پھر ہمیں جنوری میں ہی کسی طرح سے سیزن کو ختم کرنا ہوگا۔”
چمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگا؟
حالانکہ ابھی تک یہ بھی طے نہیں ہے کہ چمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہوگا یا نہیں۔ سیکورٹی اسباب سے آخری وقت میں بھی چمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے شفٹ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کنٹرول بورڈ کے درمیان میزبانی سے متعلق ڈیل سائن ہوئی ہے، لیکن یہ ڈیل بدل بھی سکتی ہے۔ آئندہ کچھ ماہ میں ہی چمپئنزٹرافی کے انعقاد سے متعلق تصویر صاف ہونے کی امید ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…
ایس جے شنکر ٹرمپ کے بالکل سامنے بیٹھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر…
محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…
امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…