بین الاقوامی

Pakistan Election 2024: پاکستان میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا کیا اعلان، جنوری 2024 میں ہوں گے عام انتخابات

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا اور کہا 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرادیئےجائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا اورالیکشن کمیشن 27ستمبرکوحلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا اورحلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کی اشاعت کے54 دن کےبعد جنوری کے آخر ی ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے دو روزقبل ملک میں انتخابات سے متعلق غیریقینی صورتحال کے خاتمے کے لئے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انتخابات کا قبل ازوقت شیڈول جاری کرنے پرغور شروع کردیا تھا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دسمبر سے شروع ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

60 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago