بین الاقوامی

Pakistan Economic Crisis: کنگال ہورہے پاکستان کے لیڈر مالا مال، جانیں کتنی جائیداد کے مالک ہیں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف!

Pakistan Economic Crisis:  پاکستان (Pakistan) کی معیشت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں پاکستان کا حال بے حال ہوگیا ہے۔ ملک میں کئی چیزوں کی قلت ہونے لگی ہے۔ اس درمیان پاکستان کی ایک تصویر ایسی بھی سامنے آئی ہے، نو پاکستان کی موجودہ صورتحال سے بالکل مختلف ہے۔ میڈیا رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے سیاسی لیڈران کے اہل خانہ کے پاس کروڑوں کی دولت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (PM Shahbaz Sharif) اور سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کی بیویاں ان دونوں سے کہیں زیادہ امیر ہیں۔ یہ جانکاری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملے جون 2020 تک کے اعدادوشمار کی بنیاد پر سامنے آئی ہیں۔

شہباز شریف کی پہلی بیوی کے پاس ہے 23 کروڑ کی جائیداد

جانکاری کے مطابق،پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف (PM Shahbaz Sharif) کی پہلی بیوی نصرت کے پاس کل 23 کروڑ روپئے کی جائیداد ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کھیتی سے متعلق 9 پراپرٹی، لاہور اور ہزارا میں ایک ایک مکان بھی ہے۔ پاکستانی نیوز چینل ‘ڈان’ کی رپورٹ کے مطابق، نصرت نے کئی الگ الگ سیکٹروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے

شہباز شریف کے پاس لندن میں 13 کروڑ روپئے کا گھر، لاہور اور شیخ پورہ میں کھیتی کی زمین کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی دو الگ الگ مقامات پررہائش گاہ ہے۔ حالانکہ شہباز شریف پر 14 کروڑ روپئے کا قرض بھی ہے اور ان کے بینک کھاتوں میں دو کروڑ روپئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کی کل جائیداد تقریباً 57 لاکھ روپئے ہیں۔ وہیں، ان کے نام سے دو گاڑیاں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shahid Afridi: پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی کی واپسی طے، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا بڑا اعلان

میڈیا رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس 6 پراپرٹی ہیں، جس میں دو گھر، کھیتی کی زمین سمیت کچھ مزید پراپرٹی بھی شامل ہے۔ عمران خان کے نام سے کوئی گاڑی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک میں کوئی جائیداد ہے۔ عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کی نیٹ ورتھ 14 کروڑ روپئے ہے۔ سرکاری خزانے پرمسلسل بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے کئی اقدامات بھی کئے ہیں، لیکن ابھی بھی پاکستان اپنے برے دور سے ابھر نہیں پایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

7 mins ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

26 mins ago

Quraan Conference: قرآن کانفرنس: ایک تجزیاتی جائزہ

قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…

27 mins ago

Fitistan-Ek Fit Bharat: فٹستان ایک فٹ بھارت 17 نومبر کو 244ویں سیپر ڈے پر ایس بی آئی سی ایم ای سولجراتھون کا کرے گا انعقاد

سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…

27 mins ago