بین الاقوامی

Pakistan Deputy PM Ishaq Dar Supports TRF: ٹی آرایف کی حمایت میں کھل کراترا پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کردیا یہ بڑا مطالبہ

Pakistan Deputy PM Ishaq Dar Supports TRF: پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے پارلیمنٹ میں دیئے گئے اپنے خطاب میں کھلے عام دہشت گرد تنظیم ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (ٹی آرایف) کی حمایت کی۔ حال ہی میں اس تنظیم کو امریکہ کے ذریعہ غیرملکی دہشت گرد تنظیم ڈکلیئرکیا گیا ہے۔ یہ تنظیم پاکستان میں سرگرم لشکر طیبہ کی ہی ایک نئی شکل ہے اور اپریل 2025 میں جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے خطرناک دہشت گردانہ حملے میں اس کا راست رول پایا گیا تھا، جس میں 26 بے قصورافراد کی جان چلی گئی تھی۔

پاکستان نے یواین ایس سی میں ٹی آرایف

پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے پارلیمنٹ میں اعتراف کیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یواین ایس سی) کے اس بیان سے ٹی آرایف کا نام ہٹوانے کے لئے مداخلت کی تھی، جس میں 22 اپریل کوہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے یواین ایس سی کے بیان میں ٹی آرایف کا نام جوڑنے کی مخالفت کی۔ مجھے کئی ممالک سے فون آئے، لیکن ہم نے نہیں مانا اورٹی آرایف کا نام ہٹایا گیا۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’ہم ٹی آرایف کو غیرقانونی نہیں مانتے۔ کوئی ثبوت دوکہ انہوں نے حملہ کیا۔ جب تک ٹی آرایف خود ذمہ داری نہیں لیتا، ہم اسے قصوروارنہیں مانیں گے۔‘ حالانکہ ٹی آرایف نے خود عوامی طورپرحملے کی ذمہ داری لی تھی اورامریکہ اورہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں نے لشکرطیبہ سے اس کے  تعلقات کی تصدیق کی ہے۔

امریکہ نے ٹی آرایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا

18 جولائی کو امریکہ نے ٹی آرایف کو فارن ٹیررسسٹ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) اور اسپیشلی ڈیسیگرینیٹینڈ ٹیررسٹ (ایس ڈی جی ٹی) قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا اعلان امریکہ کے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ٹی آرایف، جولشکرطیبہ کی فرنٹ تنظیم ہے، نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ د اری لی تھی۔ یہ حملہ 2008 کے بعد ہندوستان میں سب سے خطرناک شہریوں پرحملہ تھا۔‘‘ ٹی آرایف پر اب امریکی دائرہ اختیارمیں افراد اوراداروں سے مالی امداد حاصل کرنے پرپابندی ہے۔

ہندوستان نے امریکی فیصلے کا استقبال کیا

ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے امریکہ کے اس قدم کا استقبال کیا اوراسے ہندوستان-امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط شراکت کا ثبوت بتایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’’ٹی آرایف کو ایف ٹی او اور ایس ڈی جی ٹی ڈکلیئرکرنے کے لئے وزیرخارجہ روبیو اور امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ۔ ٹی آرایف نے پہلگام حملے کی ذمہ داری لی تھی۔ دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

3 seconds ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

50 minutes ago