بین الاقوامی

Pakistan on Osama Bin Laden: اسامہ بن لادن کو مارنے میں سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو بڑی راحت، جانئے تفصیل

Pakistan On Osama Bin Laden: پاکستان کے پشاورہائی کورٹ نے القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کا پتہ بتاکر امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو جمعہ کے روز (17 نومبر) کو راحت دی۔ عدالت نے شکیل احمد کی اہلیہ اور بچوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ شکیل احمد آفریدی کی اہلیہ عمرانہ شکیل کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا ہے۔ دراصل، ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ہونے پر کوئی شخص پاکستان چھوڑکر نہیں جا سکتا ہے۔ ایسے میں فہرست سے نام ہٹنے پر عمرانہ شکیل اوران کے بچے ملک سے باہر اب جاسکیں گے۔

عدالت میں دی گئی یہ دلیل

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، عمرانہ شکیل کی وکیل عارف زین آفردیدی نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اہلیہ کا نام فہرست میں حکومت نے ڈالا اور پھر اسے نہیں ہٹایا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانہ شکیل نے کوئی جرم نہیں کیا۔ یہ کوئی ثابت بھی نہیں کرسکا ہے۔ ایسے میں عمرانہ شکیل اور ان کے بچے کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کچھ رپورٹ کی بنیاد پر ڈالا گیا تھا۔ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ لسٹ میں نام سیکورٹی ایجنسیوں سے ملی رپورٹ کی بنیاد پر ڈالا گیا تھا۔

جج نے کہی یہ بات

سماعت کے دوران جسٹس عبدالشکور نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس اختیارنہیں ہے کہ وہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کسی کا نام ڈال دیں۔ کسی نے کوئی جرم ہی نہیں کیا تو آپ کیسے کسی کا نام فہرست میں جوڑ سکتے ہیں۔ ایسے میں یہ قانون کے تحت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Indian Women Death Penalty: یمن میں ہندوستانی نرس کی سزائے موت کے خلاف کیرلا کی خاتون کی اپیل سے مسترد، جانئے پورا معاملہ

 ڈاکٹرشکیل نے کی تھی امریکہ کی مدد

ڈاکٹرشکیل آفریدی نے فرضی ویکسینیشن مہم کے ذریعہ یہ پتہ لگایا تھا کہ ایبٹ آباد میں واقع گھر میں اسامہ بن لادن موجود ہے یا نہیں۔ آفریدی نے گھرمیں لادن کے موجود رہنے کی بات امریکہ کو بتائی تھی۔ اس کے بعد ایبٹ آباد میں دو مئی 2011 کو ایک خصوصی مہم میں اسامہ بن لادن کو یوایس اے نے ہلاک کردیا تھا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

53 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago