بین الاقوامی

Balochistan bus attack 2025: پاکستان میں شناختی کارڈ دیکھ کر9 افراد ہلاک، لاہورجارہی بس میں سوار تھے سبھی مسافر

Punjabi passengers killed Balochistan: پاکستان کے بلوچستان میں حملہ آوروں نے بس روک کر9 مسافروں کا گولی مارکرقتل کردیا۔ حادثہ بلوچستان کے جھوب علاقے کا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بس کلیٹا سے لاہورجارہی تھی۔ اس دوران حملہ آوروں نے بس کوروک لیا اورپہچان کے ذریعہ مسافروں کی پہچان کی۔ اس کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کوبس سے اتار لیا۔ اس کے بعد نامعلوم مقام پرلے جاکران کا قتل کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مسافروں کوبس سے اتارکرکسی اورجگہ پرلے جایا گیا۔ اس کے بعد ان کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مارے گئے سبھی لوگوں کی لاش ضبط کرلی ہیں اوران کوبارکھانا ضلع کے ریکھنی اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ وہیں، افسران نے اس حادثہ کودہشت گردانہ حادثہ بتایا ہے۔ فی الحال پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہے۔

حملہ ملک کے خلاف جنگ: وزیراعلیٰ بلوچستان

معاملے میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کودہشت گردانہ قراردیتے ہوئے وارننگ بھی دی ہے۔ حملہ آوروں نے جان بوجھ کرپاکستانی پہچان کے سبب معصوم لوگوں کی جان لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ حملہ آوروں کوجلد ہی پکڑکرسخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے اس حملے کوملک کے خلاف جنگ قراردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بھی آیا بیان

واضح رہے کہ بلوچ باغیوں نے پاکستان کی ناک میں دم کررکھا ہے۔ بلوچ باغیوں نے گزشتہ دنوں کوئٹہ، مستنگ اور لورالائی میں بھی حملے کئے۔ اس سے پہلے پنجاب صوبہ میں ایک خودکش حملہ آورنے خود کوبیچ بازارمیں اڑا دیا تھا۔ اس حملے میں 15 پاکستانی فوجی مارے گئے تھے۔ پاکستان کی حکومت نے بھی حادثہ کی مذمت کی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں اظہارتعزیت پیش کی ہے۔ ساتھ ہی قصورواروں کوپکڑکرسخت سزا دیئے جانے کی بات کہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Cabinet Decisions:مودی کابینہ کے 3 بڑے فیصلے، کسانوں سے گرین انرجی اور دہلی ٹریفک تک بدل جائے گا نظام

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے تین اہم منصوبوں کو منظوری…

7 minutes ago

IND vs WI: بھارتی سرزمین پر مسلسل تیسرے ون ڈے میں سنچری، ریکارڈ بک میں درج ہوا کپتان گِل کا نام

بدھ کو گوہاٹی میں جاری مقابلے میں مہمان ویسٹ انڈیز نے ٹاس ہارنے کے بعد…

35 minutes ago