بین الاقوامی

پاکستان میں صابری گروپ کے تین قوالوں کا گولی مارکر قتل، شادی پروگرام کے لئے جا رہے تھے کوئٹہ

پاکستان کے شہرقلات میں بلوچستان کے باغی جنگجوؤں نے صابری گروپ کے 3 قوالوں کا قتل کردیا ہے۔ یہ قوال کوئٹہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ صابری گروپ کے قوالوں کے قتل کی خبرنے پاکستان میں ہنگامہ مچا دیا ہے اوراسے ایک بارپھر شرمسارکیا ہے۔ بلوچ جنگجوؤں نے ابھی تک اس پرکوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بی بی سی اردوکے مطابق، بدھ (16 جولائی) کوایک بس سے صابری گروپ کے قوال کوئٹہ جا رہے تھے۔ اسی دوران گھات لگائے بیٹھے باغیوں نے بس پرحملہ کردیا۔ بلوچ جنگجوؤں کا کہنا تھا کہ اس بس میں پنجاب سے فوج کے جاسوس سوارتھے، جن پرحملہ کیا گیا۔

بس میں سوارتھے 17 سے زیادہ لوگ

 کوئٹہ صوبہ کے پولیس افسرنے بی بی سی کوبتایا کہ بس میں 17 سے زیادہ لوگ سوارتھے۔ تین لوگ فوراً ہی مارے گئے۔ 14 زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی صورتحال سنگین بتائی جارہی ہے۔ سبھی کا علاج مقامی اسپتال میں کرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 16 جولائی کو کوئٹہ میں ایک اعلیٰ خاندان کی شادی میں تقریب تھی، جس میں ان قوالوں کوبلایا گیا تھا۔ بس میں بیشتر لوگ صابری گروپ کے ہی سوار تھے۔ حادثہ پرصابری گروپ نے کچھ بھی تبصرہ کرنے سے انکارکیا ہے۔ بس میں سوارکراچی کے شہری اورقوال موسیقارمحمد رضوان نے بی بی سی اردوسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ایک تقریب میں جا رہے تھے۔ بس میں جولوگ مارے گئے ہیں، ان میں دو امجد صابری کے رشتہ داربھی تھے۔

قوالی کے لئے مشہورہے صابری گروپ

صابری گروپ پوری دنیا میں قوالی کے لئے مشہورہے۔ اس گروپ کا قیام غلام فرید صابری، مقبول صابری نے کیا تھا۔ بعد میں گروپ سے امجد صابری اورمحمد غزنوی صابری جڑگئے۔ گروپ کے اراکین صوفی قوالی سنگیت کے فنکارتھے۔ اسے صابری برادران کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

صابری گروپ خود کومیاں تانسین کی اولاد ہونے کا بھی دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ صابری برادران کوسعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے صحن میں گانے کا موقع بھی ملا ہے۔ اس کے بعد صابری برادران پوری دنیا میں مشہورہوئے۔ صابری برادران کوآکسفورڈ یونیورسٹی نے شکوہ جواب شکوہ کے لیے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔ اس وقت صابری گروپ میں 50 سے زائد موسیقارکام کررہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترکا تعلق صابری کے خاندان سے ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

42 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

1 hour ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago