وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے موتیہاری میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ’’آپریشن سندور‘‘ کی کامیابی کو ’’نئے بھارت کی قوت‘‘ کا مظہر قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ نیا بھارت ہے، جو دشمنوں کو سبق سکھانے کے لیے زمین اور آسمان دونوں سے کارروائی کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتا۔‘‘ وزیراعظم نے بہار کی عوام کو یاد دلایا کہ انھوں نے آپریشن سندور شروع کرنے کا اعلان بھی بہار کی اسی مٹی سے کیا تھا اور آج دنیا اس کے نتائج دیکھ چکی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آپریشن سندور اس بات کی علامت ہے کہ بھارت اب صرف مذمت نہیں کرتا بلکہ دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتا ہے۔‘‘ انھوں نے ملک کی دفاعی طاقت، عزم اور دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی (زیرو ٹالرنس پالیسی) پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب اپنی سلامتی سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
7 ہزار کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح
اس موقع پر وزیراعظم نے موتیہاری میں 7,000 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا، جن میں بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، ریل، رہائش اور کسانوں کے لیے منصوبے شامل ہیں۔ انھوں نے بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں ریاست کو 9 لاکھ کروڑ روپے دیے، جو پچھلی حکومت کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہیں۔ پی ایم مودی نے نوجوانوں کے لیے نئی ملازمت اسکیم، مدرا یوجنا، خواتین کے بینک کھاتے، نکسل ازم کے خاتمے، زراعتی ترقی جیسے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔
وہیں بہار کے چمپارن علاقے کو وزیراعظم نے ملک کی ثقافتی اور روحانی شناخت اور گاندھی جی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ موتیہاری سے ایودھیا تک نئی ریل لائن اور دیگر اقدامات خطے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ جلسے میں بہار کے گورنر، وزیراعلیٰ نتیش کمار اور مرکزی وزرا بھی شریک ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…
دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…