قومی

Amit Shah Motivates Medalists at World Police & Fire Games: ’’جیتنا ہماری عادت ہونی چاہیے‘‘، امت شاہ نے 21 ویں ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا بڑھایا حوصلہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز 21 ویں عالمی پولیس اور فائر گیمز میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور تمام پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مقابلے میں جیتنے کی عادت ڈالیں۔ قومی راجدھانی میں 21 ویں عالمی پولیس اور فائر گیمز میں شامل ہونے والی ہندوستانی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ ’’جیتنا اور ہارنا زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ہمیں ہمیشہ جیتنے کا مقصد اپنانا چاہیے، جیتنا ہماری عادت ہونی چاہیے؛ صرف وہی لوگ، جو جیتنے کی عادت بناتے ہیں، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں… میں ایک بار پھر دل سے تمام تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنھوں نے ورلڈ پولیس گیمز اور فائر میں ملک کے لیے میڈلز جیتے۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستان 2029 میں گجرات میں 22 ویں عالمی پولیس اور فائر گیمز کی میزبانی کرنے والا ہے، لہٰذا امت شاہ نے اس کا بھی ذکر کیا اور انھوں نے کہا کہ پولیس فورسز کو اگلے مقابلوں میں اپنا موجودہ ریکارڈ توڑ کر اسے اور بہتر بنانے کا ہدف بنانا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’جب ڈی آئی جی نے مجھے بتایا کہ ہم نے تمغے جیتے ہیں اور کچھ لوگوں نے ایک سے زیادہ میڈلز جیتے ہیں، تو یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات تھی… تمام پولیس فورس جو ’آل انڈیا پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ‘ کا حصہ ہیں، کو کم از کم تین میڈلز جیتنے کا ہدف رکھنا چاہیے… اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو اس سال جو ریکارڈ آپ نے بنایا ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔‘‘

حکومت کھیلوں پر دے رہی ہے توجہ، بجٹ میں کیا ہے پانچ گنا اضافہ: امت شاہ

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں کھیلوں کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے، مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت 2036 کے اولمپک کھیلوں کے لیے بھی تیاری کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں کھیلوں کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ حکومت نے اپنے بجٹ میں پانچ گنا اضافہ کیا ہے۔ حکومت 2036 کے اولمپک گیمز کے لیے بھی تیاری کر رہی ہے اور تقریباً 3000 کھلاڑیوں کو 50،000 روپے ماہانہ امداد دے رہی ہے اور اس کے لیے ایک تفصیلی اور منظم منصوبہ بھی بنا رہی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا نے 27 جون سے 6 جولائی تک برمنگھم، الاباما میں منعقدہ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 کے حالیہ 21 ویں ایڈیشن میں 280 گولڈ میڈلز سمیت کل 588 میڈلز حاصل کیے ہیں۔ مقابلے کی ویب سائٹ کے مطابق ٹیم انڈیا امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرے نمبر رہا۔ وہیں حال ہی میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان احمد آباد میں اس ٹورنامنٹ کے 2029 ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

2 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

3 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

4 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

5 hours ago