بین الاقوامی

Lebanon Pager Blast: لبنان میں پیجر دھماکہ، 11 ہلاک، ایرانی سفیر سمیت 2800 سے زائد زخمی، حزب اللہ نے اسرائیل پر عائد کیاالزام

Lebanon Pager Blast: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل (17 ستمبر) کو ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں تقریباً 11 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جب کہ 2800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ دھماکہ حزب اللہ کے زیر استعمال پیجر (وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائس) میں ہوا۔ حزب اللہ اور لبنان نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی تل ابیب نے ان الزامات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلسلہ وار دھماکے منگل کی شام تقریباً 3:30 بجے حزب اللہ کے ارکان اور دیگر افراد کی جانب سے رابطے کے لیے استعمال کیے جانے والے پیجرز میں ہوئے۔ حزب اللہ نے کہا کہ ان پراسرار دھماکوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم حزب اللہ نے پیجرز میں سلسلہ وار دھماکوں میں صرف تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

شام میں بھی 100 سے زائد مقامات پر پیجر دھماکے!

لبنان کے علاوہ شام کے بعض علاقوں میں بھی پیجر دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں ایسے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 7 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

حزب اللہ کے سینئر رہنما کے بیٹے کی موت

لبنان کے پیجر حملے میں حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کی ہلاکت کی بھی خبر ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے حزب اللہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے بیٹے زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی عمار نے اپنے بیٹے مہدی کے قتل کے بعد ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کے خلاف اسرائیل کی نئی جنگ ہے۔ مناسب وقت پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں- Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

ایران نے کی حملے کی مذمت

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ عراقچی نے لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سے بھی بات کی ہے جو اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ امانی کو سطحی چوٹیں آئی ہیں اور وہ اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago