فلسطین اسرائیل کے بیچ جنگ تیسرے دن مزید شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔ ایک طرف جہاں اسرائیل نے رات بھر غزہ کی پٹی پر بمباری کی ہے اور بلا امتیاز ہر کسی کو نشانہ بنایا ہے اس کے بعد آج صبح سےبھی فائرنگ اور ایئراسٹرائیک کا سلسلہ جاری ہے اس بیچ حماس نے بھی جواب دینا شروع کردیا ہے ۔آج صبح کے بعد سے اب تک 120 سے زائد راکٹ اسرائیل کی طرف فائر ہوچکے ہیں ،کئی لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔ اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرچکی ہے البتہ فلسطین میں قریب 500 سے زیادہ شہریوں اور حماس کے کمانڈروں کی ہلاکت رپورٹ کی جاچکی ہے۔ قیدیوں کی اچھی تعداد بھی اب حماس کے قبضے میں ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے ریزرو فورسز کی تین لاکھ تعداد کو لبنان سے اور غزہ سے ملحقہ سرحدوں کے 20 مقامات پر تعینات کردیا ہے۔ اس سے پہلے کبھی بھی اسرائیل نے اتنی بڑی تعداد میں ریزرو فورسز کو ایک ساتھ استعمال نہیں کیا تھا ،البتہ اس بار حماس نے اسرائیل کی تمام اسٹریٹجی کو ناکام بناتے ہوئے اس انداز میں حملہ کیا کہ نہ صرف نصف درجن سے زائد مقامات پر کنٹرول حاصل کرلیا بلکہ درجن بھر سے زائد سینئر اسرائیلی کمانڈرز کو بھی یرغمال بنالیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے حماس کے نیول کمانڈر کا کیا اغوا ، آئی ڈی ایف کی پہلی کامیابی
دونوں طرف سے حملے جاری ہیں ،نتیجہ حماس کے حق میں ظاہری طور پر بہت زیادہ سودمند ثابت نہیں ہوگا البتہ حماس ن اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی شبیہ کو عالمی سطح پر مسخ کرنے میں ضرور کامیاب ہوا ہے ۔اس جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے ،لیکن فی الحال عالمی برادری بھی اس جنگ کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جو کہ حیرانی اور افسوس کا باعث ہے ۔اسرائیل حماس جنگ میں ایک طرف جہاں لبنان کھل کر فلسطین کے شانہ بشانہ ہے وہیں ایران نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کرتا ہے تو پھر ایران نہ صرف ایران سے بلکہ عراق ،ملک شام اور لبنان سے بھی حملے کردے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین-اسرائیل تنازعہ میں ہندوستان کس کے ساتھ؟ جانئے ہندوستان نے کب کب کی ہے فلسطین اور اسرائیل کی حمایت
ان تمام صورتحال کے بیچ ایک بری خبر غزہ کی پٹی کیلئے یہ آئی ہے کہ اسرائیل نے اب پورے غزہ پٹی کو اپنے ٹارگٹ پر لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ کا “مکمل محاصرہ” کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسرائیل اور مصر کے تین اطراف سے گھرے ہوئے اس غزہ کی پٹی میں بجلی، خوراک، ایندھن یا پانی نہیں پہنچایا جائے گا۔چونکہ ہم وحشیوں سے لڑ رہے ہیں اور اس کے مطابق جواب دیں گے۔ اسرائیلی وزیردفاع کے اس نئے حکم کے بعد غزہ کی پٹی میں موجود عام شہریوں کیلئے انتہائی تباہ کن صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…