بین الاقوامی

Oil Reserves are Decreasing in Asia: ایشیا میں کم ہو رہے ہیں تیل کے ذخائر، جے پی مورگن کی رپورٹ میں امریکہ اور یورپ کے لیے بھی انتباہ جاری

معروف امریکی مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے گزشتہ ہفتے جاری اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے یہ بحران مغرب کی جانب بڑھے گا، اس کا اثر سب سے پہلے ایشیا پر پڑے گا، جبکہ اس کے بعد امریکہ اور یورپ متاثر ہوں گے۔عام طور پر خلیج فارس سے تیل کی ترسیل 10 سے 20 دن میں ایشیا پہنچتی ہے، جبکہ 20 سے 35 دن میں یورپ اور افریقہ تک پہنچتی ہے اور تقریباً 35 سے 45 دن کے بعد امریکہ تک تیل پہنچتا ہے۔

جے پی مورگن کی رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے؟

جے پی مورگن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغرب کی طرف بڑھتی سپلائی میں رکاوٹ کے باعث سب سے پہلے ایشیا پر دباؤ بڑھے گا۔ رپورٹ کے مطابق آخری آئل ٹینکر 28 فروری کو آبنائے ہرمز سے روانہ ہوا تھا اور جنگ سے پہلے بھیجی گئی بیشتر کھیپ اب تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کو زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس خطے میں تیل کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 41 فیصد کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ “تیل سے متعلق اصل چیلنج قیمت سے بڑھ کر اب حقیقی قلت میں تبدیل ہو چکا ہے۔”

افریقہ بھی اس صورتحال سے متاثر ہوگا

جنوب مشرقی ایشیا کے بعد افریقہ بھی اس صورتحال سے متاثر ہوگا اور اپریل کے آغاز تک اس کے اثرات مزید واضح ہو سکتے ہیں، تاہم یہ مقامی ذخائر اور درآمدی تیل پر انحصار پر منحصر ہوگا۔ جے پی مورگن کے مطابق دباؤ کے ابتدائی آثار نظر آنے لگے ہیں۔ کینیا میں ریٹیل سطح پر ایندھن کی کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ تنزانیہ کے پاس ابھی مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ پر اس کے اثرات اپریل کے وسط تک محسوس ہونے کا امکان ہے، تاہم یورپ کے پاس مضبوط ذخائر اور متبادل سپلائی کے ذرائع موجود ہونے کی وجہ سے فوری بحران کا امکان کم ہے۔

امریکہ کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ پر اس بحران کا اثر سب سے آخر میں پڑے گا کیونکہ وہاں مقامی پیداوار کافی زیادہ ہے۔ اس لیے فوری طور پر شدید قلت کا امکان کم ہے، تاہم کیلیفورنیا میں سپلائی سے متعلق چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں اور مجموعی طور پر امریکہ کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

40 minutes ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

2 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

2 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

3 hours ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

4 hours ago