بین الاقوامی

Australian PM asks Trump Purpose of Iran Attack: انتھنی البانیزی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھ لیا ایران پر حملے کا مقصد، وضاحت کا کیا مطالبہ

ایران، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا جواب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اثاثوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر دے رہا ہے، جس کے باعث خطے کے ممالک کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران ایران کے خلاف امریکی کارروائی کے اسٹریٹجک مقاصد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھنی البانیزی نے ایران میں جاری جنگ کے مقصد پر صدر ٹرمپ سے واضح ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ البانیزی نے کہا، ’’میں جنگ کے مقصد کے بارے میں مزید یقین دہانی چاہتا ہوں اور میں کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں۔‘‘ متحدہ عرب امارات کی اپیل کے بعد اس کے دفاع میں مدد کے لیے آسٹریلیا نے اپنے طیارے تعینات کیے ہیں، تاہم آسٹریلیا نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے بحریہ بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

نیٹو ممالک اور یورپ پہلے امریکہ کی مدد سے پہلے ہی  ہاتھ کھینچ چکے ہیں

اس سے قبل امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے دیگر ممالک سے جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل کی تھی، لیکن اس معاملے میں نہ تو نیٹو ممالک نے مدد فراہم کی اور نہ ہی یورپ نے کوئی عملی تعاون کیا۔ امریکہ اور اسرائیل پر سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے ایران مغربی ایشیا کے ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ تازہ واقعے میں ایران نے کویت پر حملہ کیا، جس میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہو گیا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کی ایران کے حملوں کی مذمت

قطر کی وزارت خارجہ نے کویت میں کیمپ، پاور اسٹیشن اور سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پلانٹ پر ایران کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں قطر نے کہا کہ اتحادی ممالک کے خلاف ایران کے حملوں کو روکنے کی ضرورت ہے اور قطر، کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ کویتی حکام کے مطابق بجلی اور پانی کی وزارت کے تحت چلنے والی بجلی اور ڈی سیلینیشن تنصیب پر حملے میں ایک بھارتی مزدور ہلاک ہو گیا، جبکہ سروس عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

19 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

32 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

38 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

1 hour ago