بین الاقوامی

Oil Prices Drop: خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی، ٹرمپ کے بیان سے عالمی بازار میں ہلچل

واشنگٹن: عالمی تیل بازار میں اچانک بڑی ہلچل اس وقت دیکھنے کو ملی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے اور تیل سے متعلق بعض پابندیوں میں نرمی کے اشارے دیے۔ ان کے اس بیان کے فوراً بعد خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت ایک ہی دن میں تقریباً 20 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی اشارہ دیا کہ ایران کے تیل سے متعلق کچھ پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکی بحریہ کے ذریعے تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے گزرنے کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان نے عالمی تیل منڈی میں فوری ردعمل پیدا کیا۔ سرمایہ کاروں اور تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ایران کے ساتھ کشیدگی کم ہو جاتی ہے اور تیل کی سپلائی میں اضافہ ہوتا ہے تو قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بازار میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا اور قیمتیں تیزی سے نیچے آ گئیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو کم رکھا جائے تاکہ عالمی معیشت پر بوجھ نہ بڑھے۔ حالیہ جنگی صورتحال کے باعث خلیجی ممالک میں تیل کی پیداوار متاثر ہوئی تھی جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل سپلائی کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے۔ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل اسی سمندری راستے سے ہوتی ہے۔ اس لیے اس علاقے میں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کا براہ راست اثر عالمی منڈی پر پڑتا ہے۔ منگل کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت دن کے بلند ترین سطح سے تقریباً 20 ڈالر فی بیرل گر کر 88.5 ڈالر تک آ گئی۔ اس سے ایک دن قبل یعنی پیر کو یہی قیمت بڑھ کر 119.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچرز میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی اور یہ تقریباً 10 فیصد گر کر 85.02 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ ایک روز قبل اس کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں آنے والی یہ کمی تاریخی نوعیت کی ہے۔ منگل کی صبح قیمتیں مزید نیچے آئیں اور 90 ڈالر فی بیرل سے بھی کم سطح تک پہنچ گئیں۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 38 ڈالر کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جو کہ 2020 کی کورونا وبا کے بعد سب سے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے، جب عالمی منڈی میں کچھ وقت کے لیے تیل کی قیمتیں منفی سطح تک بھی چلی گئی تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

1 hour ago