اے آئی یو ڈی ایف سربراہ مولانا بدرالدین اجمل۔ (فائل فوٹو)
آسام میں اس سال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں، جس سے متعلق سیاست ابھی سے ہی گرم ہونے لگی ہے۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے اپنے ایک بیان سے کانگریس اوربی جے پی دونوں پرتنقید کی ہے۔ آسام میں گزشتہ 10 سال سے بی جے پی اقتدارمیں ہے اوراس بار وہ تیسری بار بھی اقتدار میں رہنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارا ہدف بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہے، لیکن کانگریس انہیں دوبارہ اقتدار میں لانے میں مدد کررہی ہے۔ اب تک کانگریس کے 8 اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ “ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس بی جے پی کی ’اے ٹیم‘ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ کانگریس ہمارے اوپر الزام لگاتی ہے کہ ہم بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ ہیں، لیکن اب پتہ چل گیا ہے کہ کانگریس، بی جے پی کی ’اے ٹیم‘ ہے۔
بی جے پی سے لڑ رہی ہے اے آئی یوڈی ایف: مولا اجمل
مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ آسام میں ایک ہی پارٹی ہے، جو بی جے پی کے خلاف لڑرہی ہے اور وہ اے آئی یو ڈی ایف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے اراکین اسمبلی بی جے پی میں چلے جاتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں کانگریس نے تین اراکین اسمبلی کو معطل کردیا تھا، جس کے بعد وہ تینوں اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے کملاکھیا ڈے پرکایستھ کریم گنج شمال سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہیں بسنت داس منگل دوئی سے اورششی کانت داس شامل ہیں۔
کب ہوں گے آسام میں اسمبلی الیکشن؟
آسام میں ابھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ ہیمنت بسوا سرما ریاست کے وزیراعلیٰ ہیں۔ یہاں پرکل 126 اسمبلی سیٹیں ہیں، جہاں اس سال الیکشن ہونے ہیں۔ ابھی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن ابھی سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ابھی باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا ہے، لیکن مئی-جون تک الیکشن ہونے کی امید ہے۔ ایک طرف بی جے پی اقتدار میں واپسی کے لئے کوشاں ہے تو وہیں کانگریس اقتدار حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی اے آئی یوڈی ایف بھی چند سیٹوں کے لئے جدوجہد کررہی ہے اوروہ کنگ میکربننا چاہتی ہے۔
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…