بین الاقوامی

Israel Strike Hits Beirut: اب نصراللہ کے بھائی ہاشم سیف الدین کو اسرائیل نے کیا ہلاک ، حزب اللہ کے سینئر رہنماؤں کی میٹنگ کے دوران حملہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بنکر پر حملہ حزب اللہ کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ حزب اللہ کے نئے سربراہ اور حسن نصر اللہ کے بھائی ہاشم سیف الدین کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں، حالانکہ ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے حملے میں کئی دوسرے لوگوں کو نشانہ بنایا، جن میں ہاشم سیف الدین بھی شامل ہیں، جو حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر گروپ کی سیاسی کارروائیوں کی نگرانی کرتے
ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سیف الدین جہاد کونسل میں شامل ہے جو فوجی آپریشنز کا انتظام کرتی ہے۔ سیف الدین نصراللہ کا کزن لگتا ہے۔ اسے 2017 میں امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ہاشم سیف الدین بھی اپنے بھائی نصراللہ کی طرح ایک مولوی ہیں

ہاشم سیف الدین بھی اپنے بھائی نصراللہ کی طرح ایک مولوی ہیں، وہ سیاہ پگڑی باندھتے تھے۔ وہ عموماً اپنی ملاقاتوں میں حزب اللہ کے انتہا پسندانہ موقف کو سختی سے پیش کرتے ہوئے دیکھا جاتا تھا۔ سیف الدین حال ہی میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں انہوں نے فلسطینی جنگجوؤں سے کہا کہ ہماری بندوقیں اور ہمارے راکٹ آپ کے ساتھ ہیں۔ سیف الدین امریکی پالیسی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago