بین الاقوامی

Nobel laureate Austrian physicist Anton Zeilinger meet PM Modi: نوبل انعام یافتہ آسٹریا کے ماہر طبیعیات اینٹون زیلنگر نے پی ایم مودی کو بتایا روحانی شخصیت

پی ایم مودی آسٹریا کے سرکاری دورے پر ہیں ،جہاں آج انہوں نے آسٹریائی چانسلر کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات میں کئی اہم فیصلے کئے ہیں ۔ دوطرفہ مذاکرات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے آج بنیادی ڈھانچہ، آٹوموبائل، توانائی، انجینئرنگ اور اسٹارٹ اپ سمیت مختلف شعبوں کے سرکردہ آسٹریائی اور ہندوستانی سی ای اوز عظیم المرتبت شخصیات سے ملاقات کی ۔ ان میں سے ایک نام نوبل انعام یافتہ آسٹریا کے ماہر طبیعیات اینٹون زیلنگر کا ہے جنہوں نے وزیراعظم  نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم نے کوانٹم معلومات اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کے امکانات اور روحانیت کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تجربہ کیا کہ پی ایم مودی بہت روحانی شخصیت ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ وہ خصوصیت ہے جو آج دنیا کے بہت سے لیڈروں میں ہونی چاہیے۔

وہیں دوسری جانب وزیر اعظم  نریندر مودی نے آسٹریا کے کاروباری شراکت داروں سے کہا کہ وہ ہندوستان میں تیزی سے سامنے آنے والے مواقع کو دیکھیں، کیونکہ یہ ملک اگلے چند سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے گزشتہ دس سالوں میں یکسر تبدیلی کی سمت میں پیش رفت کی ہے، اور سیاسی استحکام، پالیسی کی پیش گوئی اور اس کے اصلاحات پر مبنی اقتصادی ایجنڈے کی طاقت کے پیش نظر اسی راستے پر گامزن رہے گا۔ انہوں نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر زور دیا جو عالمی کمپنیوں کو ہندوستان کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ ہندوستانی اقتصادی ترقی اور تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اسٹارٹ اپ کے شعبہ میں ہندوستان کی کامیابی، اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، اور ماحول دوست ایجنڈے پر آگے بڑھنے کے عزم کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کیا کہ ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان قائم کیے گئے اسٹارٹ اپ برج کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو مل کر مشترکہ ہیکاتھون کا انعقاد کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملک میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی کامیابی اور کنیکٹیویٹی اور لاجسٹک کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے مزیداقدامات کے بارے میں بتایا۔

ہندوستان کی طاقت کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعظم نے آسٹریا کی بڑی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ اور عالمی سپلائی چین کی منزل کے طور پر میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت اعلیٰ معیار اور لاگت سے موثر مینوفیکچرنگ کے لیے ہندوستانی اقتصادی منظر نامے کا فائدہ اٹھائیں۔ اس تناظر میں، انہوں نے سیمی کنڈکٹر، میڈیکل ڈیوائس، سولر پی وی سیلز، اور دیگر شعبوں میں عالمی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے ہندوستان کی پروڈکشن سے مربوط پہل  کی اسکیم کے بارے میں بات کی۔ انہوں نےواضح کیا کہ ہندوستان کی اقتصادی طاقت اور مہارت اور آسٹریا کی ٹیکنالوجی کاروبار، ترقی اور پائیداری کے لیے فطری شراکت دار ہیں۔انہوں نے آسٹریا کے کاروباریوں کو دعوت دی کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں اور ہندوستان کی شاندار ترقی کی کہانی کا حصہ بنیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Entertainment News: فلم ’مائی نیم از خان‘ کا یہ سین کرن جوہر کو ہے بے حد پسند

کرن نے 1998 میں رومانٹک کامیڈی ڈرامہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ہدایتکاری کی شروعات…

33 mins ago

Kolkata Doctor Rape Case: ملاقات کے لیے نہیں آئے ڈاکٹر، منتظر رہیں ممتا بنرجی، بولیں، میں استعفیٰ دینے کے لئے بھی ہوں تیار

حکومت نے ڈاکٹروں کو تیسری بار مذاکرات کے لیے بلایا تھا۔ وزیر اعلی  ممتا بنرجی…

39 mins ago

Fire at girls’ hostel in Madurai: تمل ناڈو کے مدورائی میں گرلز ہاسٹل میں لگی آگ، دو خواتین کی گئی جان، پانچ دیگر زخمی

مدورائی کے سماجی کارکن ایم کنداس نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے…

2 hours ago

Sitaram Yechury; a strong advocate of coalition politics: اتحادی سیاست کے مضبوط پَیروکار تھے سیتارام یچوری، جانئے کیسا رہا ان کا سیاسی سفر؟

تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سی پی ایم کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے پولیٹ…

3 hours ago