بین الاقوامی

Nikhil Gupta appears in court: نکھل گپتا کی عدالت میں ہوئی پیشی، پنون کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے سے کیا انکار

نیویارک: امریکہ میں خالصتانی رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا ملزم ہندوستانی شہری نکھل گپتا کو پیر کے روز یہاں کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس دوران گپتا نے سازش میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔ جنوبی نیویارک کی وفاقی عدالت میں مجسٹریٹ جج جیمز کوٹ نے انہیں 28 جون کو ہونے والی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ گپتا کے وکیل جیفری چابرو نے ضمانت کی درخواست نہیں دی۔

‘‘ہندوستان اور امریکہ کے لیے ایک ’پیچیدہ معاملہ‘ ہے’’

کورٹ روم کے باہر، چابرو نے کہا کہ یہ ہندوستان اور امریکہ کے لیے ایک “پیچیدہ معاملہ” ہے اور فیصلے میں جلدی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مجسٹریٹ کو یہ بھی بتایا کہ گپتا ویجیٹیرین ہیں۔ اس لیے انہیں جیل میں ویجیٹیرین کھانا فراہم کیا جانا چاہیے۔ استغاثہ نے گپتا پر الزام لگایا ہے کہ وہ خالصتانی رہنما کو قتل کرنے کے لیے ایک شخص کی خدمات حاصل کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔

گپتا پرپنون کے قتل کی سازش کا الزام

گپتا پر خالصتان کے لیے مہم چلانے والے گروپتون سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کرنے کا الزام ہے، جسے بھارتی حکومت نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔

گپتا کو گزشتہ سال 30 جون کو جمہوریہ چیک میں کیا گیا تھا گرفتار 

جمہوریہ چیک سے حوالگی کے بعد گپتا کو بروکلین کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔52 سالہ گپتا کو گزشتہ سال 30 جون کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ نے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

اس سال کے شروع میں چیک کی آئینی عدالت میں ان کی حوالگی کے خلاف اپیل کی وجہ سے ان کی حوالگی کو روک دیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ جب ان کی اپیل مسترد ہو گئی تو ان کے لیے امریکہ بھیجے جانے کا راستہ صاف ہو گیا۔

جنوری میں نیویارک کی ایک عدالت میں دائر کی گئی ایک درخواست میں گپتا کے وکلاء نے کہا کہ وہ پراگ میں حراست میں رہتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق سے محروم تھے۔

وکیل نے جنوری میں عدالت سے اپیل کی تھی کہ استغاثہ کو حکم دیا جائے کہ وہ دفاع کو کیس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے تاکہ وہ گپتا کا دفاع کر سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

8 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

9 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 hours ago